جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

گوگل نے اینڈرائڈکیلئے اہم فیچر متعارف کروادیا

کمپنی کی جانب سے کروم کے ایڈیٹر آپشن میں بلٹ ان اسکرین شاٹ کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوگل نے اینڈرائڈکیلئے اہم فیچر متعارف کروادیا
گوگل نے اینڈرائڈکیلئے اہم فیچر متعارف کروادیا

تفصیلات کے مطابق گوگل کروم صارفین کی دلچسپی بڑھانے کےلیے آئے روز مختلف اور دلچسپ فیچر زپر کام کرتی رہتی ہے ۔ اس بار کمپنی کی جانب سے کروم کے ایڈیٹر آپشن میں بلٹ ان اسکرین شاٹ کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔

گوگل کروم کا یہ نیا فیچر  غیر ضروری مواد فریم سے باہر کرنے اور مخصوص ٹیکسٹ کے اضافے کی اجازت کے ساتھ متعارف کروایاگیا ہے۔اگرچہ Vivaldi جیسے بہت سے  براؤزرز اپنے  صارفین کو کچھ مخصوص ویب پیج کیلئے ( بغیر کروپ اور غیر ضروری مواد کو فریم سے باہر کیے) بلٹ ان اسکرین شاٹ ٹول کی سہولت فراہم کرتے ہیں ۔

گوگل کروم کے اس نئے فیچر کے تحت اب صارفین  کسی بھی ویب پیچ کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں ، اس کے علاوہ  اس اسکرین شاٹ کو کسی کو بھیجنے یا پرنٹ کرنے سے پہلے ،اور براؤزر سے ہٹے بغیر اس میں باآسانی ترمیم (کروپ، لفظوں یا ہائی لائٹس کااضافہ )بھی کرسکتے ہیں ۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  نیا فیچر اینڈرائڈ کیلئے گوگل کے ورژن 91میں شامل کیا گیا ہے جو ایڈریس بار کے ساتھ ساتھ ویب پیج کو بھی کیپچر کرسکے گا۔ اینڈرائڈ صارفین کیلئے یہ نیا  فیچر  شیئر مینو کے آپشن میں کاپی لنک کے فیچر سے قبل اسکرین شاٹ کے طور پر موجود ہے ۔

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، جدت پسندی، ٹیکسٹائل، معدنیات اور قابل تجدید توانائی جیسے ترجیحی شعبوں میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے  بیجنگ میں چین کے نائب وزیرخارجہ سن وے ڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے ۔

بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے عشرے کی کامیاب تکمیل اور دوسرے عشرے میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ، 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ،  3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فوجی قافلوں، امام بارگاہوں اور حکومتی دفاتر پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

دھماکے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے ہیں جب کہ صدر مملکت کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے الوداع کیا۔

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll