جی این این سوشل

کھیل

چیلسی نے دوسری بار یورپیئن فٹبال کا تاج سر پر سجا لیا

انگلش کلب چیلسی نے دوسری بار یورپیئن فٹبال کا تاج سر پر سجا لیا ہے، چیمپئنز لیگ کے فائنل میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ایک صفر سے شکست دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیلسی نے دوسری بار یورپیئن فٹبال کا تاج سر پر سجا لیا
چیلسی نے دوسری بار یورپیئن فٹبال کا تاج سر پر سجا لیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  پرتگال میں چیمپئنزلیگ کا فائنل ہوا، انگلش کلب چیلسی اور ہم وطن کلب مانچسٹر سٹی میں بڑے ٹائٹل کیلئے بڑا مقابلہ ہوا،چیلسی نے فیورٹ ٹیم مانچسٹر سٹی کیخلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

بیالیس ویں منٹ میں چیلسی نے گول کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کی جو آخر تک برقرار رہی،چیلسی نے دوسری بار میگا ایونٹ کا تاج سر پر سجانے کا اعزاز حاصل کیا،کھلاڑیوں نے ٹرافی کیساتھ جیت کا خوب جشن منایا۔

ٹیم کی فتح پر مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ بھی نہ رہا،شائقین نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دیئے،ہزاروں کی تعداد میں فینز سڑکوں پر امڈ آئے،منچلوں نے بڑی جیت کا بھرپور جشن منایا۔

پاکستان

9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن پہلے سے طے شدہ تھا،عمران خان

قوم کو بتایا جائے کہ 9 مئی 2023 کو کس کے حکم پر مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اغواء کیا گیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن  پہلے سے طے شدہ تھا،عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جس فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے تحریک انصاف کو کچلنے کی کوشش کی گئی وہ سب پہلے سے طے شدہ تھا۔

اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قوم کے نام پیغام میں کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف وفاق کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے جس کی سیاسی جدوجہد نہایت تابناک ہے اپنی اٹھائیس سالہ سیاسی جدوجہد کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے ایک پرامن جماعت کے طور پر ہمیشہ ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ملک میں عدل و انصاف کے فروغ کو اپنی پہچان بنایا۔

اپنے پیغام میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کو جس فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے تحریک انصاف کو کچلنے کی کوشش کی گئی وہ سب پہلے سے طے شدہ تھا 9 مئی 2023 کی حقیقت قوم پر پوری طرح واضح ہے اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ طاقت کے اندھے استعمال اور ریاستی وسائل کے بل بوتے پر وہ حقیقت کو جھٹلا سکتا ہے تو یقیناً بڑی غلط فہمی کا شکار ہے چنانچہ میں ایک مرتبہ پھر دہراتا ہوں کہ قوم کو بتایا جائے کہ 9 مئی 2023 کو کس کے حکم پر مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اغواء کیا گیا۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کس کے حکم پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی گئی ۔ کس کے حکم پر میرے پرتشدد اغواء کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں ۔ کس کے حکم پر مقتولین کے اہل خانہ کو ڈرایا دھمکایا گیا اور اپنے پیاروں کے قتل کے خلاف قانونی کارروائی سے باز رکھنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا گیا ۔ کس کے حکم پر کور کمانڈر ہاوس اور کینٹ کی سکیورٹی ہٹائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو ایک فالس فلیگ آپریشن کے تحت پہلے مجھے ہائی کورٹ سے اغواء کیا گیا اور پھر پورے ملک سے ہمارے ہزاروں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا ۔ پورے کا پورا ریاستی نظام جھوٹ اور فراڈ پر کھڑا ہے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا تو دھرنے احتجاج اور لانگ مارچز کے ذریعے ان کو دھمکایا گیا جس پر انہوں نے معاملہ جرگے کے سپرد کیا۔ جرگے میں یہ بات واضح طور پر بیان کی گئی کہ نواز شریف تب تک واپس نہیں آئے گا جب تک قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس نہیں بنتا ۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کاکڑ نے حکومتی جماعت کے ایک رکن کو فارم 47 کا طعنہ دے کر نہ صرف سارے راز کا پردہ چاک کردیا ہے بلکہ ہمارے موقف کو بھی درست ثابت کیا ہے ۔ اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط اور کمشنر راولپنڈی کے اعترافی بیان نے ساری حقیقت قوم کے سامنے کھول کر رکھ دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس لندن پلان کے تحت جس کے واضح طور پر تین اہداف تھے کہ مجھے جیل میں ڈالا جائے، دوسرا نواز شریف کے کیسز معاف کیے جائیں اور تیسرا تحریک انصاف کو کرش کیا جائے۔

عمران خان کے مطابق اسی پلان کے تحت میرے خلاف سینکڑوں جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے جبکہ زرداری ،نواز اور ان کے بچوں کے کیسز کو معاف کر دیا گیا ۔ ملک میں میڈیا پر اس قدر پابندیاں عائد ہیں کہ کوئی آواز نہیں نکلتی تاہم اس کے باوجود گندم کا سکینڈل باہر آ چکا ہے اگر میڈیا پر پابندیاں عائد نہ کی جاتیں تو اب تک نہ جانے کتنے ہی سکینڈلز سامنے آجاتے ہم اپنے کسانوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ریاست پہلے ہی کسانوں کو کچھ نہیں دیتی اب ان سے ان کی محنت کا صلہ بھی چھینا جارہا ہے۔ ان کے سارے منصوبے اللہ کے حکم سے خاک میں مل رہے ہیں اور عوام حقیقت کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں عوام نے انہیں بری طرح شکست دی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وکلاء کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ

سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی اور وکلاء کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وکلاء کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ

لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔

سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی اور وکلاء کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی مظاہرین جی پی او چوک پہنچے تو پولیس نے دھاوا بول دیا۔

جی پی او چوک پر پولیس اور احتجاجی وکلاء کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے، پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس نے مظاہرے میں شریک وکلاء کو گرفتار بھی کیا، وکلاء نے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز کو ہٹا دیا، وکلاء کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں  ایس ایچ او اختر زخمی ہو گیا۔

احتجاج کے دوران وکلاء نے رکاوٹیں ہٹا کر لاہور ہائیکورٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے احتجاج کرنے والے وکلاء کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے لاہور ہائیکورٹ کی عمارت کا مرکز ی دروازہ بند کر دیا اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک وکیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

پولیس نے بیرئیر لگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا رستہ بند کر دیا۔ خیال رہے کہ وکلا سول عدالتوں کی تقسیم اوردہشتگری کےمقدمات کےخلاف حالیہ چند روز سے احتجاج کررہےہیں۔

وکلاء مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا جبکہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

واضح رہے لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا، یہ ریلی ایوان عدل سے شروع ہوئی اور اس نے ہائی کورٹ تک آنا تھا، لاہور ہائی کورٹ میں پہلے سے ہی پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا وزارت امور سمندر پار پاکستانی وترقی افرادی قوت میں اصلاحات کا فیصلہ

بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈکے قیام کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا وزارت امور سمندر پار پاکستانی وترقی افرادی قوت میں اصلاحات کا فیصلہ

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام اور تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

بیان کے مطاق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت وزارت امور سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے حوالے سے اعلی ٰسطحی جائزہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کواین اے وی ٹی ٹی سی کے پاکستان میں افرادی قوت کی تکنیکی و فنی تربیت کے حوالے سے اقدامات کے بارے بتایا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ این اے وی ٹی ٹی سی رواں برس 60 ہزار افراد کو تکنیکی و فنی تربیت فراہم کرے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تکنیکی و فنی تربیت کیلئے نہ صرف بیرونِ ممالک سے روزگار کے مواقع اور درکار ہنر کی معلومات کا تبادلہ یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ مقامی صنعت سے بھی اس حوالے سے افرادی قوت کی کھپت کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ این اے وی ٹی ٹی سی نے تکنیکی اور فنی تربیت کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کے شہرت یافتہ اداروں سے طلباء و طالبات کی سرٹیفکیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے عین مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کیلئے نہ صرف وفاقی سطح پر کوٹہ مختص کیا گیا ہے بلکہ ان کی خصوصی تربیت کیلئے علیحدہ پروگرام کا اجراء کیا جا رہا ہے جس کا آغاز رواں برس جون میں ہو جائے گا۔ اجلاس کو وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اصلاحات پر سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے این اے وی ٹی ٹی سی اور وزارت امور سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت کی اصلاحات پر فوری سفارشات مرتب کرنے کیلئے فوری طور پر ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll