جی این این سوشل

علاقائی

لاہور میں پتنگ ساز اور ڈور مینو فیکچررز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

پتنگ سازی میں ملوث افراد کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کروائے جائیں، سی سی پی او لاہور

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں پتنگ ساز اور  ڈور مینو فیکچررز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور بلال صدیق نے پتنگ سازوں، ڈور مینو فیکچررز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔

لاہور میں سی سی پی او کی زیر صدارت پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ پتنگ سازی کے اڈوں کیخلاف کارروائی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

بلال صدیق نے مزید کہا کہ پتنگ سازی میں ملوث افراد کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کروائے جائیں۔ پتنگ بازی سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا، پتنگوں کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تجارت

حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کی فراہمی کیلئے تیار ہے ، وزیر صنعت

ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے خدشات کے جواب میں رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ فریقوں کے سامنے اٹھایا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کی فراہمی کیلئے تیار ہے ، وزیر صنعت

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔و

اسلام آباد میں فروٹ جوس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کونسل سے کہا کہ وہ ایک جامع تجویز پیش کرے جس کا مقصد برآمدات کو بڑھانا اور حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سفارشات پیش کرنا ہو۔

ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے خدشات کے جواب میں رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ فریقوں کے سامنے اٹھایا جائیگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت سے قبل ریحانہ ڈار کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلی ہی تھیں کہ لیڈی کانسٹیبز نے انہیں حراست میں لیا۔

ریحانہ امتیاز ڈار کے ساتھ روبا عمر ڈار اور خواتین ورکرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لینے کے بعد واپس گھر پر ہی چھوڑ دیا۔

ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سات خواتین اور متعدد کارکنان پولیس حراست میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

 رواں مالی سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 7.79 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 278 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے پر بندہوئی۔

 رواں مالی سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 7.79 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید276.41روپے اور قیمت فروخت279.09روپے رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll