بھارت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا


مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی مذموم مہم کے تحت مزید دوحریت تنظیموں پر پانچ برس کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آزادی پسند تنظیموں جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ پر پابندی کا اعلان اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا۔
انہوں نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر عائد پابندی میں مزید پانچ برس کی توسیع کا بھی اعلان کیا ، غیر قانونی طور پر نظر بند محمد یاسین ملک کی سربراہی میں قائم لبریشن فرنٹ پر پہلی مرتبہ مارچ2019میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔ کشمیریوں کے اس حق کواقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں تسلیم کر رکھاہے۔
مودی حکومت پہلے ہی مقبوضہ علاقے میں مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک حریت، دختران ملت ،مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کرنے پر کالعدم قرار دے چکی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرکے کشمیریوں کو مسلسل محکوم اور جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے جو کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم پیپلز فریڈم لیگ کے سربراہ ہیں، اسلام آباد میں ایک بیان میں کہاہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کی متعلقہ قراردادوں کے تحت حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والی سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دینے سے کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے سے نہیں روکا جاسکتا۔
ادھرفسطائی بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کو مظالم کا نشانہ بنانے کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور سرکاری ملازم کو برطرف کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مودی حکومت پہلے ہی تحریک آزادی کی حمایت کی پاداش میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں درجنوں سرکاری ملازمین کو برطرف کر چکی ہے۔

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 14 hours ago
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 10 hours ago

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 15 hours ago

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 10 hours ago

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 10 hours ago

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 10 hours ago

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 10 hours ago

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 10 hours ago

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 13 hours ago

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 10 hours ago

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 12 hours ago