جی این این سوشل

علاقائی

شرجیل میمن کا عید الفطر کے بعد کراچی کے مزید روٹس پر بسیں چلانے کا اعلان

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی پی پی) بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شرجیل میمن  کا عید الفطر کے بعد کراچی کے مزید روٹس پر بسیں چلانے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے عید الفطر کے بعد کراچی کے مزید روٹس پر بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی پی پی) بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پنک  بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا، گرین بسیں چلنا شروع ہو گئی ہیں جبکہ کچھ نئی بسیں بھی آ چکی ہیں جو جلد سڑکوں پر بھی آئیں گی، عید کے بعد الیکٹرک بسوں کے دو نئے روٹس بھی شروع کیے جائیں گے۔


وزیر ٹرانسپورٹ نے عید کے بعد میرپورخاص میں پیپلز بس سروس شروع کرنے اور 18 اپریل سے کراچی کے دو روٹس پر کارڈ سسٹم متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔

شرجیل میمن نے ریڈ لائن منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باعث ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام متاثر ہوا جب کہ نگراں حکومت نے ریڈ لائن بی آر ٹی پر توجہ نہیں دی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی اور 500 نئی بسیں خریدی جائیں گی۔ ہم عوام کو ریلیف دینے کے لیے بہترین اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ عوام کو دی گئی تمام خوشخبری پر عمل کیا جائے گا۔

کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی ٹیم کے  فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا، انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انہیں آئرلینڈ روانہ ہونے کے لئے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

محمد عامر کو کلئیرنس دئیے جانے کے بعد ویزہ کی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ ملنے میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

تحریک انصاف کی ریلی ، اسلام آبا د میں دفعہ 144 نافذ

ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف  کی ریلی ، اسلام آبا د  میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد : اسلام آباد میں سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے  آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا جس کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذالعمل کردی گئی ہے ۔ 

 تاہم سکیورٹی کے پیشِ نظر  ڈی چوک کے اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے اور  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقص اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے ، اُنہوں نے کہا کہ کمیشن کی سالانہ رپورٹ مشق کی بے وقعتی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2020  سے اب تک امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو مخصوص خدشات کا حامل ملک قرار دینے کی سفارشات کو نظرانداز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشق کی وقعت اس صورت میں زیادہ ہوتی اگر یہ دوہرے معیار اور جغرافیائی سیاسی تحفظات سے پاک ہوتی اور اس میں اسلام کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ، ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

انہوں نے گیمبیا میں حالیہ ختم ہونے والے پندرھویں اسلامی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں جموں و کشمیر تنازعہ پر مضبوط اور واضح موقف پر او آئی سی کا خیر مقدم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں موجود افراد اور تنظیموں سے دہشت گردی کے حملے کے خطرات پر فکر مند ہے۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروپوں کیخلاف بامعنی اور موثر کارروائی کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll