فیفا رینکنگ میں بھارت 4 درجہ تنزلی کے ساتھ 121ویں پوزیشن پر ہے


فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان 195ویں نمبر پر ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپیئن ارجنٹائن رینکنگ میں ایک ہزار 858 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور فرانس ایک ہزار 840 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔
بیلجیم ایک درجہ ترقی کر کے تیسری جبکہ انگلینڈ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گیا۔ رینکنگ میں برازیل پانچویں، پرتگال چھٹے، ہالینڈ ساتویں، اسپین آٹھویں، اٹلی نویں، کروشیا دسویں اور امریکہ گیارہویں نمبر پر ہے۔
قطر 3 درجے ترقی کر کے 34 ویں اور فلسطین 4 درجے ترقی کے ساتھ 93 ویں نمبر پر آ گیا۔
فیفا رینکنگ میں پاکستان 195ویں پوزیشن اور بھارت 4 درجہ تنزلی کے ساتھ 121ویں پوزیشن پر ہے۔ افغانستان 7 درجہ ترقی کے ساتھ 151 ویں نمبر پر چلا گیا۔
ترکیے 5 درجے تنزلی کے ساتھ 40ویں، سعودی عرب 53ویں، اردن 71ویں اور انڈونیشیا رینکنگ میں 134ویں نمبر پر آگیا۔
رینکنگ میں آخری اور 210 ویں نمبر پر سین مارینو کی ٹیم موجود ہے۔

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 2 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 5 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 2 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 6 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- ایک گھنٹہ قبل