Advertisement
تجارت

ملک میں آٹےکی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصد کمی

فروری میں ٔ20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2800.77 روپے ریکارڈکی گئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 6th 2024, 7:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں آٹےکی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصد کمی

اسلام آباد: ملک میں آٹے کی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2726.53 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 2.65 فیصدکم ہے، فروری میں ٔ20 کلو آٹا کی اوسط قیمت2800.77 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2858.50 روپے، راولپنڈی 2836 روپے، گوجرانوالہ 3738.40 روپے، سیالکوٹ 2732.01 روپے، لاہور2773.17 روپے، فیصل آباد 2716.56 روپے، سرگودھا 2748.60 روپے، ملتان 2661.87 روپے اور بہاولپور میں 2766.05 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement