جی این این سوشل

علاقائی

آئیسکو نے بوجہ مرمت بجلی بندش کا شیڈول جا ری کر دیا

وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئیسکو نے بوجہ مرمت بجلی بندش کا شیڈول جا ری کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیر کے لیے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔

اتوار کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 15 اپریل کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،رتہ،لکھو روڈ،ریڈیو پاک،مصریال روڈ،جاپان روڈ،نیسٹ روڈ،آفندی کالونی فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

یاد رہے کہ آئیسکو کے ترجمان نے کہا کہ  انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔

جرم

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی  ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگروں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کےنتیجےمیں4دہشتگردہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے۔  فورسزنے اپنی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کاٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنےدہشتگردوں سےبرآمداسلحہ اوربارودی موادقبضےمیں لےلیا، مقامی آبادی کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کاخیرمقدم کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اپنے عہدے سے مستعفی

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف  اپنے عہدے سے مستعفی

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے رہنما کو اس ہفتے دو عدم اعتماد کے ووٹوں کا سامنا کرنا تھا،ایس این پی کے ارکان کو ایک نیا لیڈر منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی۔

گزشتہ ہفتے، سیاسی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ جان سوینی بعض ذاتی وجوہ کی بنیاد پر عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں۔ بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔

دوسری جانب حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض رہنے کےلیے اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرسکتا،استعفیٰ ملک اور پارٹی کے مفادات میں ہے۔

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیٹس    فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی  و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے اور پولیو سے پاک پاکستان کاہدف حاصل کرنے کیلئے تمام بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  آج  ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فائونڈیشن پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے اور ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس کی تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll