جی این این سوشل

صحت

چین نے کورونا ویکسین سائنوویک کو بچوں پر استعمال کی اجازت دیدی

بیجنگ : چین نے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین سائنوویک کو بچوں پر استعمال کی اجازت دیدی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین نے کورونا ویکسین سائنوویک کو بچوں پر استعمال کی اجازت دیدی
چین نے کورونا ویکسین سائنوویک کو بچوں پر استعمال کی اجازت دیدی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  چین نے3  سے 17 سال کی عمر کے لوگوں میں بائیوٹیک کوویڈ 19 ویکسین سائنوویک  کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

چین نے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن شروع کی تھی ، جس نے 3 جون تک 723.5 ملین ویکسین لگا چکا ہے ۔

سائینوویک کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ  بچوں کو کب ویکسین لگائی جائے گی اس کا فیصلہ چین کی ہیلتھ اتھاریٹیز کریں گیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ویکسین 3سے 17سال کی عمر کے بچوں  اور نوجوانوں میں  قوتِ مدافعت پیداکرتی ہے اور  ویکسین کے منفی نتائج کم ہیں۔

چند دن قبل   عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی استعمال کے لیے چینی ویکسین سائنو ویک کی منظوری دے دی تھی۔  ڈبلیو ایچ او  کیجانب سے  سائنوفارم کے بعد یہ دوسری چینی ویکسین تھی جس کی منظوری دی گئی تھی۔لیکن اس اجازت کو ہنگامی استعمال سے مشروط کیا گیا ہے ۔

  عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا کی مختلف ویکسینز کی ضرورت ہے اورویکسین بنانے  والے ادارے کوویکس پروگرام میں شرکت کریں۔ اس سے مختلف ممالک، فنڈز، خریداری کرنے والی ایجنسیوں اور برادریوں کو اعتماد ملے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سائنوویک ویکسین مؤثر، محفوظ اور تیاری کے تمام عالمی معیار پر پورا اترتی ہے اور  یہ 18 سال اوراس سے زائد عمرکے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔   سائنوویک ویکسین پر کئے گئے بعض تجربات اور نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ویکسین لگوانے والے نصف سے زائدافراد کورونا کی ظاہری علامات  سے محفوظ رہے  ، جبکہ 100 فیصد افراد کورونا کی شدید علامات اور ہسپتال میں داخل ہونے سے بچ پائے ہیں ۔سائنوویک کمپنی کے مطابق اب تک دنیا میں اس کی 60 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں اور دنیا کے کئی ممالک میں اٹھارہ برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے پہلے ہی استعمال کی جارہی ہے۔

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے  کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے کمیشن نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے ۔

رپورٹ میں امتیازی قوم پرست پالیسیاں تشکیل دینے اور بھارت میں رہنے والی اقلیتوں پر دبائو ڈالنے کیلئے نفرت انگیز بیانات جاری کرنے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیاہے۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں پر فرقہ وارانہ تشدد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس سے اقلیتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ۔

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll