جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

جی سیون ممالک میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے پر اتفاق

دنیا کے امیر ترین ملکوں نے کورونا وبا کے معاشی اثرات پر قابو پانے کے لیے جی سیون ممالک میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی سیون ممالک میں  بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں  پر ٹیکس لگانے پر اتفاق
جی سیون ممالک میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے پر اتفاق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے امیر ترین ملکوں نے کورونا وبا کے معاشی اثرات پر قابو پانے کے لیے بڑی کمپنیوں سے  کم از کم گلوبل کارپوریٹ ٹیکس کے علاوہ  مقامی مارکیٹ میں بھی ٹیکسوں پر اتفاق کیا ہے۔جی سیون  ممالک کے وزرائے خزانہ کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں شرکا کم سے کم کارپوریٹ ٹیکس 15 فیصد رکھنے کے اصول پر متفق ہو گئے ہیں۔ جس سے ان امیر ملکوں کو اربوں ڈالر ٹیکسوں کی مد میں ملیں گے ۔

جی سیون ممالک نے ایمازون، ایپل اور گوگل سمیت دیگر بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا  ہے۔

  گلوبل کارپوریٹ ٹیکس کا معاہدہ لندن میں جی سیون ممالک کے وزرا خزانہ کے اجلاس میں ہوا ہے۔  برطانوی وزیر خزانہ نے اس  معاہدے کو تاریخی قرار دیا   ہے۔ اس معاہدے کے بعد جی سیون ملکوں میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد نیشنل ڈیجیٹل سروسز ٹیکس ختم کر دیا جائے گا ۔ اس معاہدے پر وسیع اتفاق رائے کے لیے معاہدہ اگلے ماہ جی 20 اجلاس میں پیش کرنا پڑے گا ۔ جی 20 میں ابھرتی معیشتیں بھی شامل ہیں ۔

رشی سونک نے کہا کہ اس کارپوریٹ ٹیکس کے نظام کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ عالمی کمپنیوں کو دنیا بھر میں ایک ہی انداز کا ٹیکس دینا پڑے۔ کئی برسوں سے جاری بحث و مباحثے کے بعد G-7 کے وزرائے خزانہ عالمی سطح کے ٹیکس کے نظام کی اصلاح کرنے کے تاریخی معاہدے پر متفق ہوئے ہیں تا کہ اسے آج کے ڈیجیٹل دور کے مطابق از سرِ نو وضع کیا جا سکے۔

پاکستان

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے ، ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

اے این پی کے دیگر عہدوں کے لیے بھی انٹرا پارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں، جس میں مرکزی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

واضح رہے کہ ایمل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز سابق سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے  انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اے این پی کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

لکی مروت میں پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم حادثے میں شیر افضل مروت اور ساتھی محفوظ رہے۔

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے۔

تاہم خوش قسمتی سے شیر افضل مروت محفوظ رہے اور دوسری گاڑی سےاسلام آباد روانہ ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے درآمد سے متعلق معاملات پر 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا  کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گندم کی خریداری اور کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کیوں درپیش ہیں؟  رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے درآمد سے متعلق معاملات پر 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ افسران گندم کی خریداری کی موقع پر جا کر خود نگرانی کریں ، وفاقی حکومت 18 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرنے جا رہی ہے جس کا مقصد کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے۔

وزیر اعظم نے کسانوں کی سہولت یقینی بنانے اور ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزارت قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی قائم کر دی جو چار روز میں کسانوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے ، ان کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll