واٹس ایپ کمپنی کے سربراہ ول کیتھ کارٹ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ صارفین جلد ہی ایپ کو بیک وقت 4 مختلف ڈیوائسز پر لاگ ان کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ویب بیٹا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واٹس ایپ ایک نئے ملٹی ڈیوائس فیچر پر کام کررہاہے جس کے بعد صارفین کو بیک وقت 4 مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ کی سہولت دستیاب ہوسکے گی۔ ملٹی ڈیوائس فیچر کے باعث آئی پیڈ پر بھی واٹس ایپ کی سہولت جلد دستیاب ہوگی۔
دوسری جانب مارک زکر برگ کا کہنا ہے ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
واٹس ایپ کے سی ای او مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ واٹس ایپ جلد ایک اور نیا فیچر ’view once‘متعارف کروانے جارہا ہے جس کے بعد واٹس ایپ پیغام وصول کرنے والا صارف آپ کی تصاویر اور ویڈیو کو غائب ہونے سے پہلے تک ہی کھول سکے گا، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے جلد دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ فی الحال واٹس ایپ صارفین ایپ کو موبائل پر اور کمپیوٹر کے واٹس ایپ ویب ورژن پر ہی لاگ ان کرسکتے ہیں تاہم اس نئے فیچر کے بعد صارفین واٹس ایپ کو متعدد ڈیوائسزپر بیک وقت لاگ ان کرسکیں گے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 15 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 21 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل








