اصل نام سعید خان تھا، اداکار کے ساتھ رائٹر، نغمہ نگار، موسیقار اور گلوکار بھی تھے


پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویں برسیمنائی جا رہی ہے۔
رنگیلا کا اصل نام سعید خان تھا، اداکار کے ساتھ رائٹر، نغمہ نگار، موسیقار اور گلوکار بھی تھے۔
پاکستانی فلموں میں مزاحیہ اداکاری سے جان ڈال دینے والے اداکار رنگیلا نے نہ صرف مزاحیہ جملوں بلکہ مزاحیہ حرکات و سکنات سے مزاح کو چار چاند لگا دیے لیکن ان کی سنجیدہ اداکاری بھی کسی طور کم نہ تھی۔
سعید خان المعروف رنگیلاکا تعلق پختون فیملی سے تھا ۔وہ 1937 کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے اور بعد ا زاں افغانستان سے ہجرت کر کے پشاور اور پھر لاہور مقیم ہو گئے ۔رنگیلا پاکستان فلمی انڈسٹری کے ایک نمایاں اداکار،صداکار اور فلم ڈائیریکٹر رہے ہیں ۔
انہوں نے ساڑھے چھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور مزاحیہ اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔رنگیلا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1958 کو فلم جٹی سے کیا ۔انہوں نے متعدد فلموں میں گلوکاری بھی کی۔رنگیلا کی منور ظریف کے ساتھ جوڑی فلم کی کامیابی کی علامت سمجھی جاتی تھی بعد میں انہوں نے فلم سٹار ننھا کے ساتھ بھی جوڑی بنائی رکھی ۔
رنگیلا کی معروف ترین فلموں میں منجی کتھے ڈاہواں ، ہتھ جوڑی ،جگری یار،سنگدل،پگڑی سنبھال جٹا ،دوستی،ٹھاہ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔رنگیلا نے فلم عورت راج اور دو رنگیلے میں بطور پلے بیک سنگر کا م کیا۔ انہیں نگار ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ۔رنگیلا نے تین شادیاں کیں اور ان کی 8بیٹیاں اور 6بیٹے ہیں ۔رنگیلا 24مئی 2005 کو 68برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 21 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل






