جی این این سوشل

علاقائی

حیدر آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 10 ہوگئی

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 13 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حیدر آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ،   جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 10 ہوگئی
حیدر آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 10 ہوگئی

حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا ایک اور زخمی چل بسا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔جاں بحق ہونیوالا زخمی کراچی کے سول برنس وارڈ میں زیر علاج تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 13 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہےکہ 2 روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سےآس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

تجارت

نئے کرنسی نوٹوں کے آرٹ مقابلےمیں کامیاب امیدواروں کا اعلان

مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے پانچ بینک نوٹوں کو خواتین نے ڈیزائن کیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے کرنسی نوٹوں کے آرٹ مقابلےمیں کامیاب امیدواروں کا اعلان

لاہور : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس مقابلے میں خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے پانچ بینک نوٹوں کو خواتین نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے علاوہ دس کامیاب ڈیزائنوں میں سے چھ ڈیزائن بھی خواتین نے بنائے۔ خاص طور پر 10، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹوں کے لیے پہلے نمبر پر آنے والے ڈیزائن خواتین نے تخلیق کیے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے تمام شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والا 500 روپے کا نوٹ بھی ایک خاتون آرٹسٹ کی تخلیق ہے۔

زیادہ تر ڈیزائنرز نے اپنے ڈیزائنوں میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کو شامل کیا ہے۔ 

10 روپے کے نوٹ کی پہلی پوزیشن ڈاکٹر شیری عابدی نے حاصل کی جبکہ اسی کرنسی نوٹ کو ڈیزائن کرنے پر مرزا سفیان دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح 20 روپے کے نوٹ کی پہلی پوزیشن ہارون خان نے حاصل کی۔

50 روپے کے نوٹ کو سید فواد حسین نے بہترین ڈائزین کر کے پہلی پوزیشن لی جبکہ 500 روپے میں پہلی پوزیشن لینے والی ہادیہ حسن جبکہ دوسرے نمبر پر عینی زہرہ رہیں۔

نوٹوں کے مقابلے میں صرف ایک ڈیزائنر میمونہ افضل نے دو ڈیزائن میں کامیابی حاصل کی انہوں نے 100 اور 5000 روپے کی کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔5000 روپے کے نوٹ کی کیٹیگری میں دوسرا انعام کریم محمد کو دیا گیا ہے۔

اسی طرح مقابلوں میں نورین اسلم کے ہزار روپے کے نوٹ آرٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

میمونہ افضل واحد ڈیزائنر ہیں جنہوں نے دو کیٹیگریز میں پہلا انعام جیتا ہے۔

سٹیٹ بینک کی ایک ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے ثقافتی ورثے اور ترقی پسند سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ڈیزائنوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ ڈیزائن اب عالمی ماہرین کو بھیجے جائیں گے جو انہیں رہنمائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے نئی کرنسی نوٹوں کی سیریز ڈیزائن کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 33 فلسطینی شہید

 سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید ہو ئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 33 فلسطینی شہید

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر عالمی دباؤکے باوجود غزہ میں صہیونی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا،غزہ کی پٹی پر حملوں کے نتیجے میں مزید33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق اسرائیلی فوج نے سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے کئے جس کے نتیجے میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ سکول کو نشانہ بنایا جہاں 8 پناہ گزین اور نصیرات کیمپ پر حملے میں 5 پناہ گزین جان سے گئے۔

گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر مسلسل حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں امریکا اور برطانیہ کے انٹیلی جنس چیفس کا کہنا ہےکہ دونوں طرف سے غزہ میں سیز فائر کے لیے مسلسل کام کیا جارہا ہے۔غزہ میں سیز فائر عام فلسطینیوں کی زندگیوں کو بچاسکتا ہے اور 11 ماہ سے یرغمال لوگ اس سے واپس آسکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور :کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشنز کرتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 475 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان اور بھکر شامل ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1431 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 186331 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll