جی این این سوشل

کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ، ایونٹ کے آغاز سے ہی شکایات کا سلسلہ شروع

سری لنکا، جنوبی افریقا اور آئر لینڈ نے باقاعدہ طور پر آئی سی سی سے سفری انتظامات اور رہائش کے حوالے سے شکایت کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی20 ورلڈ کپ، ایونٹ کے آغاز سے ہی شکایات کا سلسلہ شروع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی شکایات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، جنوبی افریقا اور آئر لینڈ کو لاجسٹک کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سری لنکا نے جنوبی افریقا اور آئر لینڈ کے ساتھ مل کر باقاعدہ طور پر آئی سی سی سے شکایت کر دی ہے کیونکہ تینوں ممالک کو سفری انتظامات اور رہائش کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔

ٹیموں کو درپیش مسائل نے میگا ایونٹ کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے ہیں کیونکہ جنوبی افریقا، سری لنکا اور آئر لینڈ کو فلوریڈا سے نیویارک یارک تک شدید سفری مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

فلوریڈا کے گرم موسم میں کھیلنے کے بعد سری لنکا اور آئر لینڈ کو چارٹرڈ فلائٹ کے لیے 7 گھنٹے خوار ہونا پڑا، ٹیموں کو نیویارک جمعہ کی رات آٹھ بجے پہنچنا تھا لیکن اگلے روز صبح 5 بجے پہنچیں۔

سری لنکا کو تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے صبح کا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا جبکہ سری لنکن ٹیم کا ہوٹل پریکٹس وینیو سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

اس کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کو پریکٹس وینیو اور اسٹیڈیم کے بالکل قریب رہائش فراہم کی گئی ہے، اس کےعلاوہ بھارتی ٹیم کو زیادہ میچز ایک وینیو پر رکھ کر سہولت فراہم کی گئی ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کےلئے  قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ

جلسے میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، راولپنڈی، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، مری، آزاد کشمیر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کے جلسے میں شرکت کےلئے  قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کا سنگجانی جلسے میں شرکت کےلئے  قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ ہوچکے ہیں۔

قافلے سکیم تھری،دھمیال، صدر،کمرشل مارکیٹ، اڈیالہ روڈ سمیت مختلف مقامات سے روانہ ہونگے، انصاف لائزر فارم کا قافلہ کہچری چوک سے براستہ پشاور روڈ جلسہ گاہ روانہ ہو گا، قافلے ایکسپریس ہائی وے، آئی جے پی روڈ، سری نگر ہائی وے اور پشاور روڈ سے روانہ ہوں گے ،قافلوں کی قیادت راجہ بشارت، شہریار، سمابیہ طاہر اور راشد حفیظ کریں گے ۔

جلسہ گاہ میں 20 فٹ اونچا اور 120 فٹ چوڑا مرکزی سٹیج تیار کر دیا گیا ،مرکزی سٹیج سے اعلیٰ قیادت سمیت 15 رہنما جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، راولپنڈی، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، مری، آزاد کشمیر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے پاور شو کیلئےسنگجانی جانے والے مارگلہ ایونیو پر کنٹینرز لگا دئیے  گئے ہیں، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستے بند، ایک کلومیٹر تک زگ ذیگ فام میں کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جلسہ گاہ جانے کے لیے صرف ایک یہی راستہ کھلا ہے۔    

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سےمیٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی، میٹرو بس سروس صدر سٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کی گئی ہے۔    

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

قیادت نے مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے، جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار

دوسری جانب شاہ اللہ دتہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا دیئے، گاڑیوں کی ٹکر سے کنٹینرز سڑک سے نیچے گرا دیئے، کنٹینرز سڑک سے ہٹا کر مارگلہ ایوینیو کھول دیا گیا، مارگلہ ایوینیو سے ٹریفک سنگجانی کی جانب رواں دواں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار

 اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کا پنڈال سج گیا، راستوں کی بندش کے باعث جلسہ تاخیر کا شکار جبکہ موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی ۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے مختلف داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے۔
جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے موبائل فون اورانٹرنیٹ کی سروس کو ڈاؤن کردیا گیاجبکہ میٹرو بس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شاہ اللہ دتہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا دیئے، گاڑیوں کی ٹکر سے کنٹینرز سڑک سے نیچے گرا دیئے، کنٹینرز سڑک سے ہٹا کر مارگلہ ایوینیو کھول دیا گیا، مارگلہ ایوینیو سے ٹریفک سنگجانی کی جانب رواں دواں ہے۔


پی ٹی آئی قیادت کو راستے میں رکاوٹوں کے باعث جلسہ گاہ پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے، کارکنان ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ تاریخی ہونے جا رہا ہے، جلسہ ایک گھنٹے تک شروع ہو جائے گا۔

پشاور روڈ پر 26 نمبر چونگی تھوڑی دیر کھولنے کے بعد پھر بند کردی گئی، موٹروے سے آنے والی ٹریفک کا 26 نمبر چونگی سے اسلام آباد داخلہ بند ہے، فیض آباد، راولپنڈی سٹیڈیم روڈ اور آئی جی پی سے نائنتھ ایونیو بھی تاحال بند ہے۔
آئی جے پی روڈ سے متصل داخلی گلیوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، بعض مقامات پر شہریوں نے کنٹینرز پیچھے دھکیل دیئے ،راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے، وزیر اعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جارہے ہیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوا جو کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لے لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا، حکومت ہتھکنڈے آزما رہی ہے ، شوکت بسرا

مسلم لیگ(ن) کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، جعلی اور بزدل حکمرانوں سن لو، روک سکو تو روک لو‏، آج کا جلسہ آپ کی آنکھیں کھول دے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا، حکومت ہتھکنڈے آزما رہی ہے ، شوکت بسرا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی ساری سیاست 9 مئی کے بیانیے پر قائم ہے، مریم صفدر نے اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا ہے اور کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے سے ان کے کرتوت عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، جعلی اور بزدل حکمرانوں سن لو، روک سکو تو روک لو‏، آج کا جلسہ آپ کی آنکھیں کھول دے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بی بی چیخیں مت آپ تو خود خیرات کی سیٹوں پر وزیر بنی ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ نواز شریف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہارے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو پھر جلسے کرتی ہے لیکن مسلم لیگ(ن) تو اب جلسی کرنے کے قابل بھی نہیں رہی جبکہ عمران خان نے کوئی این آر او نہیں مانگا اور وہ بہادری سے جیل میں آپ کے ظلم و بربریت کا مقابلہ کررہا ہے۔

شوکت بسرا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی ساری سیاست 9 مئی کے بیانیے پر قائم ہے، ٹک ٹاکرز مریم صفدر نے اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا ہے، کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے سے آپ کی کرتوتیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہیں۔

شوکت بسرا کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آپ عمران خان کا نام نہ لے لیں، آپ کا تو کھانا ہضم نہیں ہوتا، نیب قانون میں ترمیم کر کے شریف اور زرداری فیملی کو این آر او ٹو دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll