جی این این سوشل

کھیل

سعودی عرب کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کےلئے بڑا اعلان

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہو گی، سعودی سفیر نواف بن سعید

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کےلئے  بڑا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے میرا پیغام ہے کہ انشاءاللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں،

سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال حج پر ہماری شاہی مہمان ہو گی.

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گی ، اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی.

گروپ سٹیج کے بعد گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

دنیا

نائیجیریا میں آئل ٹینکر حادثہ: 48 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

آئل ٹینکر کی ٹکر کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد زوردار دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائیجیریا میں آئل ٹینکر حادثہ: 48 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

مئیڈوگری: نائیجیریا کے ایک اور دل دہلا دینے والے واقعے میں مئیڈوگری میں ایک آئل ٹینکر کی ایک اور گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد جاں بحق ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق آئل ٹینکر جب سڑک سے گزر رہا تھا تو اس کی ٹکر مسافروں اور مویشیوں سے بھری ایک اور گاڑی سے ہوگئی۔ اس ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد زوردار دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹانے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے حادثات معمول ہیں۔ 2020 میں ہی اس طرح کے حادثات میں 500 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔ 

اس حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ آئل ٹینکر ڈرائیور کی لاپرواہی یا سڑک پر موجود کسی رکاوٹ کا ٹکرانا ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں سیٹلائٹ اور ڈرون سے ماحولیاتی نگرانی شروع

ڈرون کی مدد سے ان فیکٹریوں میں آلودگی پھیلانے کے ثبوت ملنے پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فیکٹریاں سیل کر دی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں سیٹلائٹ اور ڈرون سے ماحولیاتی نگرانی شروع

لاہور : صوبے میں ماحولیاتی نگرانی کے لیے پہلا سیٹلائٹ نظام متعارف کرایا گیا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس جدید نظام کی بدولت ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنا اور آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں پر کارروائی کرنا آسان ہوگیا ہے۔

اس جدید نظام کے تحت پہلی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ گوجرانوالا میں دو فیکٹریوں پر چھاپہ مارا۔ ڈرون کی مدد سے ان فیکٹریوں میں آلودگی پھیلانے کے ثبوت ملنے پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ یہ فیکٹریاں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھیں اور فضاء میں زہریلی گیس خارج کر رہی تھیں۔

اس کامیاب کارروائی پر سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ آنے سے پہلے پیشگی بچاؤ مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کی وجوہات کا خاتمہ کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے ہر سال لاکھوں لوگوں کی جان جاتی ہے۔

یہ سیٹلائٹ نظام ماحولیاتی آلودگی پر نظر رکھنے اور آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ اس نظام کی مدد سے دور دراز علاقوں میں بھی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کا پتہ لگایا جا سکے گا۔ اس سے قبل آلودگی پھیلانے والوں کو پکڑنا مشکل ہوتا تھا لیکن اب اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ان سے نمٹنا آسان ہوگیا ہے۔

پنجاب میں سموگ ایک سنگین مسئلہ ہے جو ہر سال لاکھوں لوگوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس جدید سیٹلائٹ نظام کا آغاز اسی کوشش کا حصہ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوںکا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو کیا تھا لیکن اب تک بیرونی فنانسنگ کا گیپ پورا نہیں کر پایا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوںکا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں

اسلام آباد :آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 18 ستمبر تک کے لیے جاری کیے گئے اپنے اجلاسوں کے شیڈول میں پاکستان کا معاملہ شامل نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری کے لیے ابھی بھی کئی رکاوٹیں عبور کرنا ہوں گی اور بیرونی فنانسنگ کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو کیا تھا لیکن اب تک بیرونی فنانسنگ کا گیپ پورا نہیں کر پایا ۔ اس کے نتیجے میں آئی ایم ایف نے پاکستان کا معاملہ مؤخر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 3 سے 5 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ اس گیپ کو پورا کرنے کے لیے پاکستان نے مختلف ممالک اور اداروں سے قرض کی درخواستیں کی ہیں۔ ان میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور سعودی عرب شامل ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کی درخواست بھی کی ہے۔

آئی ایم اف نے پاکستان کو بتایا ہے کہ پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد ہی پاکستان کا ایجنڈا شامل کیا جائے گا۔ پاکستان کو اب ان شرائط کو پورا کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll