کھیل
ایشین والی بال کپ: ویتنام کو شکست دیکر پا کستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ہفتے کو پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا جس نے کوارٹر فائنل میں میزبان بحرین کو شکست دی
ایشین مینز والی بال کپ میں پاکستان نے ویتنام کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عیسیٰ ٹاؤن بحرین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور ویتنام کے درمیان کافی دلچسپ مقابلہ ہوا ، پاکستان کو پہلے سیٹ میں 25 ، 19سے شکست ہوئی، دوسرے سیٹ میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 27، 25 سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرا سیٹ بھی پاکستان کے نام رہا جس میں اُس نے 25 ، 23 سے فتح سمیٹی، چوتھا سیٹ ویتنا م نے 25 ، 21 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا لیکن پانچویں اور آخری سیٹ میں پاکستان نے 15 ، 12 کے اسکور سے فتح سمیٹی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
واضح رہے کہ ہفتے کو پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا جس نے کوارٹر فائنل میں میزبان بحرین کو شکست دی ۔
تجارت
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود میں 2.5 فیصدکمی کا اعلان
مانیٹری پالیسی موقف ہے کہ مہنگائی5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی ،مانیٹری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی
سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد شرح سود میں 2.5 فیصدکمی کا اعلان کر دیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 17.50 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آگئی ،مہنگائی کی شرح کم ہونے پر مثبت اثرات ہوئے ،مسلسل دوسرے ماہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا ،تجارتی خسارے میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے ،سٹیٹ بینک کے زرمبالہ کے ذخائر 11 ارب 15 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں ۔
پچھلی مانیٹری پالیسی کے بعد مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی، سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے ،کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں تیزی سے کمی ہوئی ہے ،خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔
مانیٹری پالیسی موقف ہے کہ مہنگائی5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی ،مانیٹری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی،پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
دنیا
نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک ، 5 زخمی
یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا
نائجیریا کی شمال مشرقی بورنو ریاست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقامی رضاکار گارڈ یا سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ باکورا ابا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور تجارتی مقاصد کے لیےلکڑی کے ایسے نوشتہ جات تلاش کر رہے تھے جو کوئلے میں بدل جاتے ہیں ۔
پاکستان
عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ کی جانب سے صحت تسلی بخش قرار
میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔
میڈیکل بورڈ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے۔
چار ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔
عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
علاقائی ایک دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا