ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ روز چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا


ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال میں آگ لگنے کی وجہ سے زیر علاج مزید 2بچے دم توڑ گئے۔
ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ روز چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، آتشزدگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے دھوئیں کی وجہ سے 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد بچے متاثر ہوئے تھے۔
آگ لگنے کے دوران 75 میں سے 69 بچوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد مزید 2 متاثرہ بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں بچوں کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ہسپتال میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اسپتال عملے اور گارڈ نے بچوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 8 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 4 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 9 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 9 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 6 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 7 گھنٹے قبل