ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا
ملتان روڈ پر واقع گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر میں دھماکے سے لگنے والی آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد دیگر گیس سلنڈرز بھی دھماکے سے پھٹ پڑے۔
دکان میں موجود گیس سلنڈرز پھٹنے سے آگ کی شدت مزید بڑھ گئی تھی، جس پر ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ مہارت سے قابو پایا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر دکان کی آتشزدگی کنٹرول میں ہے جبکہ کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔
ڈی سی کمشنر لاہور رافیہ حیدر نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے عمل کی نگرانی کی اور جائے حادثہ کے اطراف حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی۔مرکزی ملتان روڈ پر جناح ٹرمینل کے مخالف سمت سڑک پر پڑے سلنڈرز دھماکے سے پھٹے ہیں۔
ڈی سی کے مطابق تمام ایریا کو سیکیورٹی اسکین کیا گیا، واقعہ کی ہر لحاظ سے تحقیقات کر کے مزید رپورٹ جاری کر دی جائے گی۔
واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ سے چند رکشوں کو بھی نقصان پہنچا۔
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 4 hours ago
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 3 hours ago
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 37 minutes ago
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 17 hours ago
جنوبی کوریا کے سابق صدر مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 4 hours ago
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- an hour ago
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 4 hours ago
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 2 hours ago
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 3 hours ago
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 3 hours ago
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- 4 hours ago
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 4 hours ago