کسی کو ذمہ داری کا احساس ہی نہیں اور نہ ہی ٹیم میں کوئی اتحاد ہے، گیری کرسٹن


قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی ٹیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم درحقیقت ٹیم ہی نہیں، کسی کو ذمہ داری کا احساس ہی نہیں اور نہ ہی ٹیم میں کوئی اتحاد ہے۔
ملکی اور غیر ملکی مختلف ذرائع ابلاغ نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر ٹیم میں عدم یکجہتی کے شکوک کا اظہار کیا تھا، جس پر گیری کرسٹن نے تصدیق کی مہر لگا دی۔
آخری راؤنڈ میچ میں آئرلینڈ سے کافی تگ و دو کے بعد کامیابی حاصل کرنے والی بابر الیون کے ساتھ میٹنگ میں ہیڈ کوچ ٹیم کی ہر شعبے میں ناکامی پر افسردہ نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جن کو پتہ ہی نہیں کہ کس وقت کون سی شارٹ کھیلنی ہے۔ کھلاڑیوں کے فٹنس معیار پر بھی ہیڈ کوچ نےکہا کہ ٹیم کا فٹنس لیول بھی زیرو ہے ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے، دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں اپنا فٹنس لیول اور سکلز کو بڑھانا ہو گا۔
گیری کرسٹن نے سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے میں نے ٹیم کو متحد نہیں دیکھا، نہ یہ اتحاد میدان میں نظر آیا اور نہ ہی ڈریسنگ میں اس کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔
ہیڈ کوچ کے مطابق ایسی صورتحال بطور کوچ میں نے کہیں نہیں دیکھی، انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ اگر کھلاڑی ایک ٹیم نہ بنے اور اپنی فٹنس اور اسکلز پر توجہ نہیں دی تو وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ گیری کرسٹن کی زیر تربیت گرین شرٹس نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹیم سُپر 8 مرحلے تک رسائی میں بھی ناکام رہی تھی۔

آپریشن بنیان المرصوص،جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا، خواجہ آصف
- 2 hours ago

آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ پاکستان نے بھارت کی متعدد ایئر فیلڈز تباہ کر دیں
- 4 hours ago

پاکستان کے جوابی وار جاری ،سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئی
- 3 hours ago

سوناکشی سنہا بھی مودی سرکار کے گودی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ پر برس پڑیں
- 2 hours ago

دشمن کے مزموم ارادے بھانپتے ہوئے پاکستان نیوی نے اپنے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیئے
- 2 hours ago

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- an hour ago

پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، انڈین ایئر بیسز سمیت 26 مقامات کو نشانہ، بھارتی فوج کا اعتراف
- an hour ago

پاکستان کا بھارت کو تباہ کن جواب ، امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ
- 3 hours ago

بھارت کے خلاف آپریشن” بُنْيَانٌ مَرْصُوص“ کا مطلب کیا ہے؟
- 3 hours ago

ائیربیسز پر میزائل حملے،پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند
- 3 hours ago

پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا
- 4 hours ago
بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز، پاکستان نے براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی
- 7 hours ago