جی این این سوشل

موسم

ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی، سندھ میں آندھی، بارش کا امکان

مری، گلیات، اٹک ، راولپنڈی، چکوال، جہلم سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی، سندھ میں آندھی، بارش کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام میں مری ،گلیات ، اٹک ، راولپنڈی،چکوال،جہلم ، ملتان،مظفر گڑ ھ ،خانیوال، ساہیوال، میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جھنگ ،لیہ، بھکر،ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ،رحیم یار خان،بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی سندھ میں آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھو ہار،با لائی خیبر پختو نخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا ۔ شام کو جامشورو،دادو،نوشہروفیروز، خیر پور، لاڑ کانہ ، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی اورشہید بینظیر آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،نوشہرہ، چارسدہ، اورکزئی اور کرم میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ رات کو خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب،شیرانی ، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد،جفر آباد، جھل مگسی ، جعفرآباداور ڈیرہ بگٹی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

علاقائی

پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے، جاوید لطیف

جب میں کہتا تھا کہ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے تو سوال کیا جاتا تھا کہ ثبوت دیئے جائیں،مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،جب شام لبنان اور فلسطین پر بمباری کی گئی ،غزہ میں انسانی خون سے ہولی کھیلی گئی تو اس وقت انسانی حقوق وہاں کیوں نہ یاد آئے،جب پاکستان ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو اس طرح کے لوگوں کو چھوڑ کر ملک میں انتشار کیوں پیدا کیا جاتا ہے، پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کا حشر سب کے سامنے ہے۔

ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جب میں کہتا تھا کہ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے تو سوال کیا جاتا تھا کہ ثبوت دیئے جائیں، کہا جاتاتھا کہ یہ بیرونی قوتوں کا آلہ کار ہے، ہماری بات پر کسی نے کان نہ دھرے ۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قرارداد انسانی حقوق اور جمہوریت کی نفی کرنے پر آئی ہے ، بعض بیرونی طاقتیں انسانی حقوق کی پاما لی کا شور مچا رہی ہیں،2018 کے انتخابات میں جب آر ٹی ایس کو بند کر کے اداروں کو انتقام لینے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا تو اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن ) نے کہا کہ پاکستان میں ذ والفقار علی بھٹو ہو یا محمد نواز شریف ان کے ساتھ جو کچھ ہوا ، اس پر کسی کو انسانی حقوق یاد نہ آئے ،پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع اور اٹیمی قوت کی بنیاد رکھنے واے ذوالفقار علی بھٹو کا حال سب کے سامنے ہے ،جب1993 میں محمد نواز شریف نے موٹر ویز اور پاکستان میں صنعتوں کے جال بچھائے سی پیک کے ذریعے پاکستان ترقی کی منزلیں طے کررہا تھا، چین سرمایہ کاری کر رہا تھا اس وقت ان کو ہٹا دیا گیا ،اور ان کے خلا ف بیرونی اور اندرونی مخالف قوتوں کو یہاں سے کندھا ملتا ہے ،ان کے پیچھے اس وقت بھی چین کیسرمایہ کاری روکنے کا منصوبہ تھا۔سی پیک ٹو پر کام ہونے جا رہا ہے تو قرار داد یاد آگئی ہے،جب محمد نواز شریف جیل میں تھے تو امریکہ کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں روزگارکے مواقع فراہم کئے اوران کی چلتی حکومت کو گھر بھیج دیا گیا۔2014 کے ایکٹر آج تک اکٹھے ہیں اور بانی پی ٹی آئی اپنی مقبولیت کھو چکا ہے،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت تباہ کر دی، پاکستان میں عدم استحکام کا ماحول بنایا گیا، کیا آج ہم پھر انتظار کر رہے ہیں کہ 9 اور 10 مئی کا منصوبہ کوئی پھر سے بنائے ۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے قومی مفاد میں پاکستان کے اندر ہونے والی بیرونی مداخلت پر پردہ ڈالے رکھا تو آج وہ پردہ اٹھانا ہو گا کہ بیرونی مداخلت کب کب ہوتی ہے اور کون کون اس میں ملوث ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

قومی اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 16 ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا، فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی جب کہ اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کے عمل کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک رہے۔ اپوزیشن نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا تیار کردہ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مخالفت کی۔

پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے لیے پیپلزپارٹی نے ترامیم واپس لے لیں جبکہ اپوزیشن کی ترامیم ایوان نے مسترد کر دیں جس پر اپوزیشن نے رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران 170 ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دے دیا جبکہ 84 ارکان نے لیوی میں کمی کی حمایت کی۔

اس طرح پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں تاہم وزیر خزانہ نے خود ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیبر پختونخوا کو کم منصوبے دینے اور فنڈز روکنے کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے خود وضاحت کر دی۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن جنید اکبر خان نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی طرح میں بھی جیل میں تھا، ہماری حکومت آئی تو آپ کو بتائیں گے جیل کیا ہوتی ہے۔ آپ نے جو ہماری خواتین کے ساتھ کیا سود سمیت واپس کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پر ٹیکسز میں ہوشربا اضافہ

بین الاقوامی سفرکیلئےاکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12 ہزار 500روپےٹیکس دینا ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پر ٹیکسز میں  ہوشربا اضافہ

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافےکی شق منظورکرلی گئی۔

بین الاقوامی سفرکیلئےاکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12 ہزار 500روپےٹیکس دینا ہو گا جبکہ امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پرٹیکس میں ایک لاکھ روپےتک اضافہ کیا گیا ہے۔

جبکہ یورپ کیلئے یکم جولائی سےبزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔یورپ کے فضائی سفر کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر60 ہزار اضافی ٹیکس ہوگا دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اورکلب کلاس ٹکٹس میں30 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll