جی این این سوشل

تفریح

در فشاں سلیم کی لندن میں دلکش تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں درِفشاں سلیم کو  کریم کلر  کی شرٹ کے ساتھ سفید پینٹ میں دیکھا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

در فشاں سلیم کی لندن میں دلکش تصاویر وائرل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستانی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم آج کل لندن کی سیر کر رہی ہیں،انکی لندن کی سٹرکوں پر لی گئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
درِفشاں سلیم جو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی حقیقت پسندانہ اداکاری اور دلکش حسن کے باعث بہت مشہور ہیں، ان دنوں لندن کی سیر  پر ہیں،اداکارہ درِفشاں سلیم کی 'عشق مرشد' میں اداکاری اور بلال عباس کے ساتھ جوڑی کو بھی بے حد لوگوں نےپسند کیاہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں درِفشاں سلیم کو  کریم کلر  کی شرٹ کے ساتھ سفید پینٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انہوں نے لندن کی دھوپ سے بچنے کے لیے سیاہ گوگلز بھی پہنے ہوئے ہیں۔ 
اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا  پوسٹ کمیں لکھا ہے کہ  وہ  دوست جو  آپ کے ہر موڈ میں آپ کی تصاویر کھینچتے ہیں وہ گرین فلیگ ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا  پر  اداکارہ  درِفشاں سلیم کی لندن سے لی  گئی تصاویر اور ویڈیوز کو  بہت پسند کیا  جا  رہا ہے  اور  مداح  انکی خوبصورتی اور انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔

کھیل

رکی پونٹنگ کا ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ 

رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے یہ تمام کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کی پوزیشن میں آئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رکی پونٹنگ کا ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ 

کی پونٹنگ نے  ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ 

سابق آسٹریلوی کپتان اور کوچ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ڈیجیٹل ڈیلی شو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ٹیمیں ایک بڑے ایونٹ کے بڑے میچ کو محض کھیل برائے کھیل لیتی ہیں، جو کہ ایک اچھی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑے میچ کو ایک بڑا میچ سمجھ کر ہی کھیلنا چاہیے۔ 
رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے یہ تمام کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کی پوزیشن میں آئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ یہ اپنے موجودہ وقت سے بھر پور لطف اندوز ہوں ، مگر یہ خیال رہے کہ اب فائنل میچ میں جو بھی کریں، اسے اسی عزم اور لگن کے ساتھ انجام دیں، جس عزم کا مظاہرہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران کیا ہے۔ 
آئی سی سی ورلڈ کپ کی سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو نصیحت کی کہ ساؤتھ افریقہ کی موجودہ ٹیم ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم ہے، لہٰذا انہیں ٹیم کے اندر کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔

ساؤتھ افریقہ کو اب محض مقابلے کے دن بحثیت ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے خود کو ناقابل شکست ثابت کرنا ہے۔ اگریہ ایسا کرنے میی کامیاب ہو جاتے ہیں، تو انہیں فائنل میں شکست دینا ناممکن ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے، جاوید لطیف

جب میں کہتا تھا کہ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے تو سوال کیا جاتا تھا کہ ثبوت دیئے جائیں،مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،جب شام لبنان اور فلسطین پر بمباری کی گئی ،غزہ میں انسانی خون سے ہولی کھیلی گئی تو اس وقت انسانی حقوق وہاں کیوں نہ یاد آئے،جب پاکستان ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو اس طرح کے لوگوں کو چھوڑ کر ملک میں انتشار کیوں پیدا کیا جاتا ہے، پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کا حشر سب کے سامنے ہے۔

ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جب میں کہتا تھا کہ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے تو سوال کیا جاتا تھا کہ ثبوت دیئے جائیں، کہا جاتاتھا کہ یہ بیرونی قوتوں کا آلہ کار ہے، ہماری بات پر کسی نے کان نہ دھرے ۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قرارداد انسانی حقوق اور جمہوریت کی نفی کرنے پر آئی ہے ، بعض بیرونی طاقتیں انسانی حقوق کی پاما لی کا شور مچا رہی ہیں،2018 کے انتخابات میں جب آر ٹی ایس کو بند کر کے اداروں کو انتقام لینے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا تو اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن ) نے کہا کہ پاکستان میں ذ والفقار علی بھٹو ہو یا محمد نواز شریف ان کے ساتھ جو کچھ ہوا ، اس پر کسی کو انسانی حقوق یاد نہ آئے ،پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع اور اٹیمی قوت کی بنیاد رکھنے واے ذوالفقار علی بھٹو کا حال سب کے سامنے ہے ،جب1993 میں محمد نواز شریف نے موٹر ویز اور پاکستان میں صنعتوں کے جال بچھائے سی پیک کے ذریعے پاکستان ترقی کی منزلیں طے کررہا تھا، چین سرمایہ کاری کر رہا تھا اس وقت ان کو ہٹا دیا گیا ،اور ان کے خلا ف بیرونی اور اندرونی مخالف قوتوں کو یہاں سے کندھا ملتا ہے ،ان کے پیچھے اس وقت بھی چین کیسرمایہ کاری روکنے کا منصوبہ تھا۔سی پیک ٹو پر کام ہونے جا رہا ہے تو قرار داد یاد آگئی ہے،جب محمد نواز شریف جیل میں تھے تو امریکہ کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں روزگارکے مواقع فراہم کئے اوران کی چلتی حکومت کو گھر بھیج دیا گیا۔2014 کے ایکٹر آج تک اکٹھے ہیں اور بانی پی ٹی آئی اپنی مقبولیت کھو چکا ہے،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت تباہ کر دی، پاکستان میں عدم استحکام کا ماحول بنایا گیا، کیا آج ہم پھر انتظار کر رہے ہیں کہ 9 اور 10 مئی کا منصوبہ کوئی پھر سے بنائے ۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے قومی مفاد میں پاکستان کے اندر ہونے والی بیرونی مداخلت پر پردہ ڈالے رکھا تو آج وہ پردہ اٹھانا ہو گا کہ بیرونی مداخلت کب کب ہوتی ہے اور کون کون اس میں ملوث ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دنیا کی خطرناک خاتون، سر پر 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقرر

بلغاریہ کی روجا اِگناٹووا کرپٹو کرنسی کے 4 ارب ڈالر کے فراڈ میں ملوث، 2017 سے غائب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کی خطرناک خاتون، سر پر 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقرر

امریکی سکیورٹی سروسز نے دنیا کی خطرناک ترین خاتون کے سر پر 5 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا۔ یہ خاتون دنیا کی سب سے زیادہ مطلوب خاتون بن گئی ہے۔

امریکہ میں ایف بی آئی کے اہلکاروں نے اس سے قبل اس خاتون کے بارے میں صرف معلومات دینے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کی پیش کش کی تھی۔ اس خاتون کو تاریخ کی سب سے بڑی عالمی فراڈ سکیموں میں سے ایک کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں امریکی حکام نے اس انعام کو بڑھا کر 5 ملین ڈالر کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق اس خاتون کو لوسٹ کرپٹو کوئین کہا جاتا ہے کیونکہ وہ انکرپٹڈ ڈیجیٹل کرنسیوں کے حامل افراد کے ساتھ بڑے فراڈ کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اس کی وجہ سے ہی وہ اب دنیا کی خطرناک ترین خاتون بن گئی ہے۔

بلغاریہ میں پیدا ہونے والی اور جرمن شہریت رکھنے والی روجا اگناٹووا پر اب تک کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی فراڈز میں سے ایک چلانے کا الزام ہے۔ اس نے 2014 میں OneCoin نامی جعلی کرپٹو کرنسی فروخت کر کے سرمایہ کاروں کو 4 بلین ڈالر کا دھوکہ دیا۔ 43 سالہ خاتون روجا اگناٹووا 2017 میں بغیر کسی سراغ کے غائب ہو گئی تھی اور 2022 سے امریکہ میں ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ہے۔

ایف بی آئی نے اس کی تصویر کے ساتھ اس کے بارے میں معلومات میں لکھا ہے کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اِگناٹووا مسلح محافظوں کے ساتھ سفر کر رہی ہے اور ہو سکتا ہے اِگناٹووا نے پلاسٹک سرجری کروائی ہو یا کسی دوسرے طریقے سے اپنی شکل میں تبدیلی کرلی ہو۔

ایف بی آئی کا خیال ہے کہ ممکن ہے کہ وہ روس، یونان اور مشرقی یورپ جیسے مختلف ممالک کا سفر کرنے کے لیے جرمن پاسپورٹ استعمال کر رہی ہو۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ انہیں بلغاریہ کے کسی ایسے مافیا نے قتل کردیا ہوگا جس پر OneCoin فراڈ سکیم کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا بھی شبہ ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق اِگناٹووا کو آخری مرتبہ 25 اکتوبر 2017 کو صوفیا سے ایتھنز جاتے ہوئے ریان ایئر کے طیارے میں دیکھا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll