جی این این سوشل

علاقائی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ہر قسم کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ہر قسم کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ہر قسم کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بھرتیوں پر لگائی گئی پابندی ہٹانےکے احکامات جاری کیے ہیں۔

خیال رہے کہ  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے  2 مارچ کو سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

دنیا

امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا استثنیٰ تسلیم کر لیا

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا استثنیٰ کیس لوئر کورٹ میں واپس بھیج دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا استثنیٰ تسلیم کر لیا

نیویارک: امریکی سپریم کورٹ نے مجرمانہ کیسز میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استثنیٰ تسلیم کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا استثنیٰ کیس لوئر کورٹ میں واپس بھیج دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔

سابق صدور نجی حیثیت میں کیے گئے اقدامات کےلیے استغاثہ سے استثنیٰ کے حقدار نہیں ہیں، سپریم کورٹ میں ٹرمپ کے حق میں 6 ججوں اور مخالفت میں 3 ججوں نے فیصلہ دیا۔

امریکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کےلیے بڑی فتح قرار دے دیدیا، صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کے عہدیدار نے کہا ٹرمپ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بارباڈوس سے بھارتی کھلاڑیوں کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملک واپس لانے کی تیاری

بارباڈوس میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم ایک ہوٹل میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، جہاں پر ہوٹل سٹاف کی بھی کمی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بارباڈوس سے بھارتی کھلاڑیوں کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملک واپس لانے کی تیاری

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بارباڈوس سے بھارتی کھلاڑیوں کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملک واپس لانے کی تیاری شروع کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق بارباڈوس کے ساحل پر کیٹیگری 4 کے لیول کے طوفان ٹکرانے کے امکانات ہیں، جس کی بدولت ممکنہ طوفان کے پیش نظر بارباڈوس سے اڑنے والی تمام فلائٹس کینسل کر دی گئیں۔ 
بارباڈوس میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم ایک ہوٹل میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، جہاں پر ہوٹل سٹاف کی بھی کمی ہے۔ بارباڈوس کی موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر لوگ باہر نکلنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔ 
 ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے ملک کی مینز کرکٹ ٹیم کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ بھارت واپسی لانے کے لیے کوششیں  کر رہی ہے۔ موسم کی خرابی کی بدولت کسی بھی فلائٹ کا اڑنا بظاہر ناممکن لگ رہا ہے، مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی اپنی ٹیم کو وطن واپس لانے کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔  
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم حالیہ ورلڈ کپ 2024 کو جیتنے کے بعد اپنے ملک واپس آرہی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے کپتان روہت شرما کی سربراہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کو اپنے نام کر لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

خیرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشتگردہلاک

سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 7، ضلعی لکی مروت میں 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشتگردہلاک

 خیرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، دوران کارروائی 7 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll