جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان فائنل آج ہو گا

ورلڈ کپ فائنل کے دلچسپ ہونے کا امکان ہے، جبکہ موسم بھی کروٹیں لے رہا ہے اور بارش بھی مداخلت کیلئے تیار ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان فائنل آج ہو گا
ٹی 20 ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان فائنل آج ہو گا

ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔

ورلڈ کپ فائنل کے دلچسپ ہونے کا امکان ہے، جبکہ موسم بھی کروٹیں لے رہا ہے اور بارش بھی مداخلت کیلئے تیار ہے۔بارش کی صورت میں اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم اس دن بھی بارش کا امکان ہے۔

اگر دونوں دن میں میچ مکمل نہ ہوا تو دونوں ٹیمیں بغیر ہارے ٹرافی کی حقدار قرار پائیں گی۔

یادرہے کہ بھارت نے تیسری مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، 2014 کے فائنل میں اسے سری لنکا نے شکست دی تھی، بھارت 2007 کے پہلے ورلڈ کپ کا فاتح بنا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ کے فائنل میں یہ پہلی انٹری ہے۔

کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بارباڈوس سے بھارتی کھلاڑیوں کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملک واپس لانے کی تیاری

بارباڈوس میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم ایک ہوٹل میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، جہاں پر ہوٹل سٹاف کی بھی کمی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بارباڈوس سے بھارتی کھلاڑیوں کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملک واپس لانے کی تیاری

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بارباڈوس سے بھارتی کھلاڑیوں کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملک واپس لانے کی تیاری شروع کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق بارباڈوس کے ساحل پر کیٹیگری 4 کے لیول کے طوفان ٹکرانے کے امکانات ہیں، جس کی بدولت ممکنہ طوفان کے پیش نظر بارباڈوس سے اڑنے والی تمام فلائٹس کینسل کر دی گئیں۔ 
بارباڈوس میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم ایک ہوٹل میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، جہاں پر ہوٹل سٹاف کی بھی کمی ہے۔ بارباڈوس کی موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر لوگ باہر نکلنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔ 
 ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے ملک کی مینز کرکٹ ٹیم کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ بھارت واپسی لانے کے لیے کوششیں  کر رہی ہے۔ موسم کی خرابی کی بدولت کسی بھی فلائٹ کا اڑنا بظاہر ناممکن لگ رہا ہے، مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی اپنی ٹیم کو وطن واپس لانے کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔  
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم حالیہ ورلڈ کپ 2024 کو جیتنے کے بعد اپنے ملک واپس آرہی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے کپتان روہت شرما کی سربراہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کو اپنے نام کر لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں فلسطینیوں پر دو حملے کیے ہیں  جن میں کم ازکم 23 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوگئے۔

مقامی صحت حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں گزشتہ 9 مہینے میں اسرائیلی جارحیت سے 38 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

نادرا کے دفتر کے باہر حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نادرا کے دفتر کے باہر حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری

راولپنڈی : راولپنڈی میں نادرا کے دفتر کے باہر سے حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حساس ادارے کا ملازم سرکاری گاڑی میں فیملی کے ساتھ نادرا کے دفتر آیا تھا۔ گاڑی تھانہ صادق آباد کے علاقے میں مری روڈ سے چوری کی گئی۔

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔  پولیس مختلف علاقوں میں  ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کی بازیابی کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll