جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب،بچوں کو گاڑی میں تنہاچھوڑنے پر 500 ریال جرمانہ عائد

بچوں کو گاڑی کے اندر اکیلا نہ چھوڑا جائے، یہ ان کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ ہے، سعودی محکمہ ٹریفک

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب،بچوں کو گاڑی میں تنہاچھوڑنے پر 500 ریال جرمانہ عائد
سعودی عرب،بچوں کو گاڑی میں تنہاچھوڑنے پر 500 ریال جرمانہ عائد

سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ بچوں کو گاڑی کے اندر اکیلا نہ چھوڑا جائے، یہ ان کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے سے متعدد جان لیوا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے بغیر گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے ، اس پر 300 سے 500 ریال تک جرمانہ بھی ہے۔ آپ کے بچے آپ کی ذمہ داری ہیں انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔

پاکستان

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے 5 نام پاکستان تحریک انصاف اور 5 نام جمعیت علمائے اسلام  سے جانب سے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک تحفظ آئین اور جے یو آئی کے درمیان ہوگا، تحریک انصاف کا وفد رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک کی  جھوٹے بیانیوں پر سیاست دانوں کو تنبیہ

بانی ایکس ایلون مسک نے تنبیہ کی کہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ ٹویٹر پر اب کسی بھی جھوٹی خبر کی جگہ نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک کی  جھوٹے بیانیوں پر سیاست دانوں کو تنبیہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان کب سمجھیں گے کہ اب ٹویٹر پر جھوٹے بیانیے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ 
ایلون مسک نے امریکی سیاست دان کمالہ ہیرس کے ٹویٹ کو شیئر کیا جس میں کمالہ ہیرس نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر آئندہ الیکشنز میں ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو وہ خواتین کے اسقاط حمل پر پابندی عائد کر دیں گے۔ 
کمالہ ہیرس نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اگر آئندہ الیکشنز کے نتیجے کے طور پر جو بائیڈن کی حکومت بن گئی تو وہ ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کریں گے۔ 
بانی ایکس ایلون مسک نے تنبیہ کی کہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ ٹویٹر پر اب کسی بھی جھوٹی خبر کی جگہ نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے نکاح کی تصاویر شیئر کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا۔

پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں انہیں سفید عروسی جوڑے میں نکاح کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ انسٹااسٹوریز میں امام ان کا نکاح پڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

تاہم شادی کی تصاویر سے زیادہ پوسٹ کا کیپشن توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں انہوں نے شادی میں تاخیر کے سبب ملنے والے طعنوں کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔انہوں نے ان تمام لوگوں جو شادی نہ کرنے یا ہونے پر لڑکیوں کو ٹوکتے ہہیں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا، آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی لو جی اب کرلی‘۔

شادی کے اعلان کے ساتھ ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll