اسلام آباد: ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین وبائی امراض کے شکار مریضوں کو لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے فائزر ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین وبائی امراض کے شکار مریضوں کو لگائی جائے گی۔فائزر ویکسین لگوانے کے لیے شہری میڈیکل رپورٹس ہمراہ لائیں۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ فائزر ویکیسن لگوانے کے لیے شہری ایف نائن میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر میں آئیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکمت کی جانب سے بیرون ملک جانے والے افراد، اسٹڈی، ورک ویزہ پر جانے والے کو فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ فائزرویکسین حجاج،دائمی امراض کے شکارافراد کولگائی جائےگی۔پاکستان کوکوویکس سے فائزر ویکسین کی 1لاکھ 620ڈوزملی ہیں۔
بیرون ملک جانےوالوں کیلئےآسٹرازنیکاویکسین دستیاب ہے، آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب،یو اے ای سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید57فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار633ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 39ہزار 931ہو گئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ43ہزار 703 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 479افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27ہزار 021ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 220افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 35ہزار569ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4203افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 26ہزار152کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 292مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد82 ہزار065جبکہ اموات کی تعداد769تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 698افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ108افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار723ہوچکی ہے جبکہ 562افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2038فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ75 ہزار581مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کردیں
- 6 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ :جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
- 5 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل ٹیٹک مارا گیا
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کا 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
- 24 منٹ قبل

سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ زلزلے کے شدید جھٹکے
- 37 منٹ قبل

وفاقی حکومت نے 2025-2026 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی،فی من قیمت کتنی مقرر؟
- 2 گھنٹے قبل

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 5 گھنٹے قبل

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 4 گھنٹے قبل