جی این این سوشل

جرم

قاتل ڈور نے 3 سالہ معصوم بچے کی جان لے لی

پتنگ کی ڈور نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی۔3 سالہ بچہ گلے میں ڈور پھرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قاتل ڈور نے 3 سالہ معصوم بچے کی جان لے لی
قاتل ڈور نے 3 سالہ معصوم بچے کی جان لے لی

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ مستی گیٹ میں 3 سالہ خضر والد کیساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ بدقسمتی سے ا س کے گلے پر ڈور پھر گئی۔معصوم خضرحیات کو میوہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

افسسوناک واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنر نے ایس ایچ او مستی گیٹ انسپکٹر زاہد نواز  کومعطل کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنر نےکا کہنا تھا کہ ڈور پھرنے کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ایس پی سٹی اور  ڈی ایس پی سے  واقعے کی وضاحت طلب کر لی۔  واضح رہے کہ حکومت کی جانب سےپابندی کے باوجود بہت سے علاقوں میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

پاکستان

یہ حکومت چند ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری

موجودہ حکومت کی کوئی ساخت نہیں، فارم 47 پر کھڑی ہے، سابق وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یہ حکومت چند ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے ہیں تو یہ حکومت چند ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑی نہیں ، چھوڑ کر جانے والے واپس آتے ہیں۔ موجودہ حکومت کی کوئی ساخت نہیں، فارم 47 پر کھڑی ہے۔

فواد چودھری نےکہا کہ اس وقت مولانا اورصوبہ خیبر پختونخوا ایک طرف کھڑے ہیں،ہم چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں اللہ آسانیاں پیدا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی یا مولانا صاحب نے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھنا، اپنے اپنے اصولوں پر رہنا ہے، یہ حکومت دھاندلی سے آئی ہے، ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزررہا ہے، چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن پر لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے، بیرسٹر گوہر

 الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن پر لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے، بیرسٹرگوہر علی نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے 9 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اعترضات بتائے جائیں تو جواب جمع کرا دیں گے، الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کی،دونوں رہنمائوں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

 دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سےولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام مرتب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll