راولپنڈی : پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 370 رنز کا تگڑا ہدف دے ۔محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 298 رنز بنائے۔

پنڈی اسٹیدیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنزبنا رکھے تھے ، محمد رضوان 28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم آغاز میں ہی پاکستان کی ساتویں وکٹ 159 رن پر گر گئی جب حسن علی 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، مہاراج نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔
Pakistan have been bowled out for 298 with Mohammad Rizwan unbeaten on 115!
— ICC (@ICC) February 7, 2021
South Africa need 370 to win ?#PAKvSA ➡️ https://t.co/dHR9CvAE8T pic.twitter.com/RaQrPOkzDU
حسن علی کے آؤٹ ہونے کے بعد یاسر شاہ اور محمد رضوان نے 50 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم کی، یاسر شاہ 23 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔رضوان نے اپنی ذمہ دارنہ اننگز جاری رکھتے ہوئے یاسر شاہ اور نعمان علی کے ساتھ اچھی شراکت داریاں قائم کرکے پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کردیااور اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری بھی سکور کی اور اننگز کے آخر تک 115سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
اس قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پاکستان کے 272 رنز کے جواب میں 201 بنا کر آوٹ ہو گئی ، پاکستان کے فاسٹ باولر حسن علی نے پروٹیز بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور پانچ وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقی اننگز سمیٹ کر پاکستان کو برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور ٹیمبا نے بنایا اور وہ 44 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، ان کے علاوہ کپتان ڈی کاک 29 ، ایڈن مرکرام 32اور مولڈر 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا کا شوہر عمار احمد سے علیحدگی کا اعلان
- 31 منٹ قبل

بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد ا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 15 گھنٹے قبل

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی
- 3 گھنٹے قبل

یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات پر بڑا حملہ
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 14 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی
- 3 گھنٹے قبل

بنوں:پولیس چوکی پر دہشتگرد وں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس آمد، مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش
- 39 منٹ قبل