Advertisement

سعودی عرب نے مساجد میں نماز جنازہ پڑھانے کی اجازت دیدی

ریاض : سعودی وزارت مذہبی امور نے مساجد میں نماز جنازہ پڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر جون 17 2021، 2:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

سعودی وزارت مذہبی امور نے بدھ کے روز ایک سرکلر جاری کیا جس میں طویل وقفے کے بعد مساجد میں نماز جنازہ کی اجازت دی گئی۔کورونا وائرس کی وجہ سے نماز جنازہ مساجد میں پڑھانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کے دوران نماز جنازہ قبرستانوں  کے کھلے میدانوں میں ادا کی جاتی تھی۔

سرکلر پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی سفارش کے مطابق جاری کیا گیا ہے  جس کے تحت  سخت حفاظتی اقدامات کے تحت ملک بھر کی مساجد میں  نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت دی  گئی ہے۔

سرکلر میں یہ شرط عائد کی گئی  ہے کہ  مساجد اور نماز ہالوں میں نماز جنازہ مندرجہ ذیل قواعد کے مطابق ہونی چاہئے۔

ا) مسجد کے متعدد دروازے ہونے چاہئیں جو نماز کے دوران  استعمال کیے جائیں  جبکہ ایک دروازہ   جنازہ  لے جانے کے لئے وقف ہوگا ، صرف جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہی وہ دروازہ استعمال کرنے کی اجازت ہو گی ۔

ب)  لواحقین  اور    تعزیت کا اظہار کرنے والے  زائرین   کے مابین  رکاوٹ لگائی جانی چاہئے ، جس سے دو میٹر کی حفاظت کا فاصلہ یقینی ہو۔

ج) سپروائزر کو مسجد میں تفویض کیا جانا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ نماز جنازہ پڑھنے والے تمام افراد حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

د) نماز جنازہ باقاعدگی سے نماز کے وقت سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل ادا کی جانی چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق ، وزارت کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزارت بلدیہ و دیہی امور اور وزارت ہاؤسنگ  باہمی رابطہ قائم کریں تاکہ  یقین دہانی کرائی جا سکے کہ ایک مسجد میں ایک ساتھ ہونے والے جنازوں کی تعداد تین سے زیادہ نہ ہو۔

Advertisement
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • 6 hours ago
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • a day ago
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • an hour ago
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • a day ago
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 2 days ago
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 2 days ago
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 2 days ago
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • a day ago
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 20 hours ago
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • 5 hours ago
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 2 days ago
Advertisement