جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو فرانس میں گرفتار

پاول دورو پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون نہ کرنے، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی جیسے سنگین الزامات عائد

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو فرانس میں گرفتار
ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو فرانس میں گرفتار

پیرس : پیغام رسانی کے مقبول پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

فرانسیسی حکام نے پیرس میں آزربائیجان سے آنے والے دورو کے نجی طیارے کو روک کر انہیں حراست میں لیا ہے۔ 39 سالہ پاول دورو جو روس اور فرانس دونوں ممالک کی شہریت رکھتے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق بانی ٹیلی گرام پاول دورو پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون نہ کرنے، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ آج ان پر باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق دورو پر دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور چوری شدہ اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاول دورو نے 2014 میں روس چھوڑ دیا تھا کیونکہ روسی حکومت ٹیلی گرام کو بند کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہی تھی۔ دورو نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ٹیلی گرام آج کل روس اور یوکرین میں خاص طور پر مقبول ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان

پاکستان کی مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان نے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں، پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کے دعوت نامے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نریندر مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھیجے جانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

 14 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش اے کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

 14 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔اس سے قبل محمد حارث نے پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور میں بھی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان محمد حارث، عبدالفصیح، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے دیگر دو کھلاڑی بائیں ہاتھ کے اسپنر مہران ممتاز اور بائیں ہاتھ کے بیٹر اذان اویس ہیں۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ پیر 26 اگست کو کھیلا جائے گا جب کہ بقیہ دو میچز 28 اور 30 اگست کو ہوں گے جو کہ اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان 2 چار روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جو ڈرا ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

جڑواں  شہروں کی انتظامیہ کا صبح 6بجے راول ڈیم کے سپل وے کھولنےکا اعلان

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ذرائع سے رابطہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جڑواں  شہروں کی انتظامیہ کا  صبح 6بجے راول ڈیم کے سپل وے کھولنےکا اعلان

جڑواں  شہروں کی انتظامیہ نے کل صبح 6بجے راول ڈیم کے سپل وے کھولنےکا اعلان کردیا ۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کے دریا ندی نالوں کی طرف جانے سے اجتناب کریں، نشیبی علاقوں کے مکینوں سے گزارش ہے کے حفاظتی تدابیر کا اختیار کریں۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ذرائع سے رابطہ کریں، نشیبی علاقوں سے مال مویشی وقت طور پر محفوظ مقام پر لے جائیں تا کہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll