عرس کے دوران شہر میں 6 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے


لاہور : حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے 981ویں سالانہ عرس کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ عرس کے موقع پر لاکھوں زائرین کی آمد کی توقع ہے جس کے پیش نظر پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے سکیورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔
پولیس کے مطابق عرس کے دوران شہر میں 6 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ خواتین زائرین کی چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں 81 ناکہ جات، 9 چیک پوسٹس اور 12 واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ داتا دربار میں داخل ہونے سے قبل ہر فرد کی مکمل تلاشی لی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور سینئر پولیس افسران خود بھی عرس کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ دودھ کی سبیلوں اور لنگر کی تقسیم کے دوران بھی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر مختص کردہ پارکنگ کے علاوہ کہیں بھی گاڑی کھڑی نہ کرنے دی جائے اور پولیس افسران مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
سی سی پی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کو تعاون دیں اور کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 گھنٹے قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 3 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل