جی این این سوشل

صحت

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سےشروع کرنے کا فیصلہ

مہم کے دوران پورے خطے میں 4 لاکھ 21 ہزار 455 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا  پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سےشروع کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سےشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔مہم کے دوران پورے خطے میں 4 لاکھ 21 ہزار 455 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ابتدائی مرحلہ 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک چلے گا، 14 اور 15 ستمبر تک باقی رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اجلاس کا ایک اہم فوکس پولیو ٹیموں کی سکیورٹی ہے جو شہر کے ہر علاقے اور گھر گھر کا احاطہ کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور وزٹ کریں گی ۔

شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ضروری پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔یہ اقدام پولیو کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کی جاری کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد حفاظتی ٹیکوں کی مکمل کوریج اور پولیو سے پاک مستقبل ہے۔

پاکستان

بشری بی بی اور علیمہ خان بارے مینڈیٹ چور پروپیگنڈہ کررہی ہے، بیرسٹر سیف

علیمہ خان اور بشری بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی اور علیمہ خان بارے مینڈیٹ چور  پروپیگنڈہ کررہی ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ علیمہ خان اور بشری بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں  بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی عمران خان کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد ور منظم ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت جھوٹ کا پروپیگنڈہ کررہی ہے، دراصل اختلافات شریف خاندان میں ہے جس کے مزے عطاء تارڑ خود لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی پر قبضے کی کوشش میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او وہوا، سب انسپکٹر صادق اور کانسٹیبل مظمر نذیر زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تونسہ میں پولیس  مقابلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

فتنۃالخوارج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی، تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں پولیس سے مقابلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 اگست کو تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں سٹی فوڈ کلب کے قریب فتنۃ الخوارج کا ایک گروہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے موجود تھا، ایس ایچ او تحصیل وہوا ضلع تونسہ کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر فوری چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جہاں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او وہوا، سب انسپکٹر صادق اور کانسٹیبل مظمر نذیر زخمی ہوگئے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر تونسہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس کارروائی سے فتنۃالخوارج کو شدید دھچکا لگا، اہل علاقہ نے دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا حیران کن انکشاف

 سیٹ پر کئی لوگوں کو ڈیزائنر کے مہنگے کپڑے پہنے دیکھتی ہیں لیکن اگر ان کپڑوں سے ذرا سی بھی بدبو آئے تو وہ انہیں نہیں پہنتیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا حیران کن انکشاف

لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اپنی ایک ایسی عادت کا انکشاف کیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں صبا قمر نے بتایا کہ انہیں لوگوں کو سونگھنے کی عادت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی صفائی پسند ہیں اور کسی بھی قسم کی بدبو برداشت نہیں کر سکتیں۔

صبا قمر نے مزید کہا کہ سیٹ پر کئی لوگوں کو ڈیزائنر کے مہنگے کپڑے پہنے دیکھتی ہیں لیکن اگر ان کپڑوں سے ذرا سی بھی بدبو آئے تو وہ انہیں نہیں پہنتیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میری ایک گندی عادت ہے کہ میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں۔ میری یہ عادت بہت گندی ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll