جی این این سوشل

جرم

موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

 مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موسیٰ خیل  میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔

ایس ایس پی کے مطابق مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی، پولیس، لیویز موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکیں گے اور حکومت ان کا پیچھا کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر ظلم کا مظاہرہ کیا، درندگی اور ظلم کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

صحت

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سےشروع کرنے کا فیصلہ

مہم کے دوران پورے خطے میں 4 لاکھ 21 ہزار 455 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا  پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سےشروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سےشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔مہم کے دوران پورے خطے میں 4 لاکھ 21 ہزار 455 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ابتدائی مرحلہ 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک چلے گا، 14 اور 15 ستمبر تک باقی رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اجلاس کا ایک اہم فوکس پولیو ٹیموں کی سکیورٹی ہے جو شہر کے ہر علاقے اور گھر گھر کا احاطہ کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور وزٹ کریں گی ۔

شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ضروری پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔یہ اقدام پولیو کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کی جاری کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد حفاظتی ٹیکوں کی مکمل کوریج اور پولیو سے پاک مستقبل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ ، پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ ، پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

لوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب، نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی کے علاقے گولیمار میں فائرنگ کے واقعے پر مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے علماء کی مذمت

مذہبی قیادت کی کراچی شہریوں سے شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے علاقے  گولیمار میں  فائرنگ کے واقعے پر مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے علماء  کی مذمت

کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی ریلی پر شرپسند کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے علماء کرام نے کراچی کے شہریوں سے شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل کی ہے۔

مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی سازش کی گئی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد تخریب کاروں کو گرفتار کر لیں گے،کارکنان پر امن رہیں اور شرپسند عناصر کی بد امنی کی سازش کو ناکام بنائیں۔

سید نذیر عباس تقوی نے مذہبی اجتماع پر شرپسندوں کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکار دشمن کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہم شدت پسندی اور فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہیں۔

مولانا تاج حنفی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گولیمار کی حدود میں مذہبی مارچ پر شرپسندی کی مذمت کرتے ہیں۔

علامہ سید نذیر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ مکار دشمن کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے 

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم کا واقعہ پیش آیا، کشیدگی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ایک مذہبی جماعت کی ریلی گولیمار کے علاقے سے گزر رہی تھی، جہاں پہلے سے ایک مذہبی جماعت کا کیمپ لگا تھا، فریقین میں نعرے بازی کے بعد کشیدگی بڑھی، پتھراؤ ہوا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll