جی این این سوشل

موسم

28 اگست کے دوران پنجاب اور کے پی میں شدید بارش سے طغیانی کا خدشہ

الرٹ میں سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

28 اگست کے دوران پنجاب اور کے پی میں شدید بارش سے طغیانی کا خدشہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ آج سے 28 اگست کے دوران پنجاب اور کے پی میں شدید بارش سے طغیانی کا خدشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ میں کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 28 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی  پیشگوئی ہے۔

این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

الرٹ میں سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ میں سوات، دیر، مردان، کوہستان، بونیر اور گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، پشاور، صوابی، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت کے ندی نالوں میں بھی بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

دنیا

امریکا کی جانب سے بھیجی جانے والی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

اسرائیل امریکی اور یورپی فوجی امداد کو استعمال کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 40 ہزار 4 سو سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی جانب سے بھیجی جانے والی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

امریکا کی جانب سے بھیجی جانے والی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق فوجی سامان ترسیل کرنے والا  500 واں امریکی طیارہ اسرائیل پہنچا ہے۔ 

7 اکتوبر 2023 سے اب تک امریکا فضائی اور بحری راستوں سے 50 ہزار ٹن سے زائدفوجی سازوسامان اسرائیل بھجوا چکاہے،امریکی فوجی سامان میں بکتربند گاڑیاں،گولہ بارود اور دفاعی سامان شامل ہے۔ 

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے بائیڈن انتظامیہ اسرائیل  کیلئے 17 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد کی منظوری دے چکی ہے جبکہ اسرائیل کو امریکا کی طرف سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد ہر سال دی جاتی ہے۔ 

اسرائیل امریکی اور یورپی فوجی امداد کو استعمال کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 40 ہزار 4 سو سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بم دھماکا، 4 افراد ہلاک

کمشنر بنوں عابد وزیر کا کہنا ہے کہ تمام افسران وہاں موقع پر موجود ہیں، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں 
 بم دھماکا، 4 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا تحصیل رزمک بازار میں ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، واقعے کے بعد قانون نافذ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

کمشنر بنوں عابد وزیر کا کہنا ہے کہ تمام افسران وہاں موقع پر موجود ہیں، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچ یکجہتی کمیٹی نہتے شہریوں پر حملہ کرکے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

گزشتہ رات کئے گئے حملوں کا سلسلہ درحقیقت ان کی مایوسی کا مظہر ہے کیونکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچ یکجہتی کمیٹی نہتے شہریوں پر حملہ کرکے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

وزیر اعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ  دہشت گردوں نے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کے اندھا دھند استعمال کے ذریعے نرم اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ حکمت عملی جنگی اور انسانی حقوق کے قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ 
گزشتہ رات کئے گئے حملوں کا سلسلہ درحقیقت ان کی مایوسی کا مظہر ہے کیونکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ 
 وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ BLA/BLF کے دہشت گرد پاکستان، بلوچستان کے عوام اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے دشمن ہیں۔ وہ یقیناً دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ایماء پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام مقامات پر فوراً اور مؤثر ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور دشمنوں کو بھاری نقصان سے دوچار  کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور حکومت پاکستان ایسے بزدلانہ حملوں کی وجہ سے کسی بھی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے اور پاکستان اور پاکستانی عوام کے دفاع میں کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll