علاقائی
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، ترجمان
موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ کو دھند کی وجہ سے بند کیا گیا، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔
کھیل
دوسرا ون ڈے، پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ
پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، محمد رضوان
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
🚨 TOSS ALERT 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2024
Pakistan win the toss and opt to field first in the second ODI 🏏#AUSvPAK pic.twitter.com/o3LFl41UST
محمد رضوان کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے اور پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے، ہم نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔
یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دنیا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، 67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور اسپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔
انتخابات میں کامیابی کے 2 دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، وہ میری 2016ء اور 2020ء دونوں کی کامیاب مہموں کا ایک لازمی حصہ تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز مضبوط اور ہوشیار ہیں، ان کی عالمی سطح پر تعریف اور احترام کیا جاتا ہے۔
تفریح
ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے
معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکارہ کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرہ خان نےہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے،لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم "لو گرو" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی،واسع چودھری نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ اس کی ہدایات دے رہے ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی