میکسویل کو تین دفعہ آؤٹ کرنے پر حارث رؤف نے کیا کہا؟

خوش قسمت ہوں کہ میکسویل کوسیریز میں 3بار آؤٹ کیا،حارث رؤف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 10th 2024, 5:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میکسویل کو تین دفعہ آؤٹ کرنے پر حارث رؤف نے کیا کہا؟

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف  کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر تیسرے میچ میں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سیریز کے  بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حارث رؤف کے نام رہا۔

ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ چند ماہ سے جدوجہد کر رہے ہیں،یہ سیریز پاکستان اور ٹیم دونوں کیلئے بہت اہم تھی۔

پاک آسٹریلیا سیریز میں میکسویل کو تین دفعہ آؤٹ کرنے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ میکسویل سپر اسٹار اورلیجنڈ ہیں،  میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے  میکسویل کوسیریز میں 3بار آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر جنہوں نے تین میچز کی تین اننگز میں صرف 16 رنز ہی بنائے انہیں تینوں بار حارث رؤف نے آؤٹ کیا اور دو بار تو رنز کا کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہ دیا۔

کینگروز جارح مزاج بلے باز نے حارث رؤٖف کی نو گیندوں کا سامنا کیا۔ میلبرن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے وکٹوں کے عقب میں ان کا کیچ لیا۔

 جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں گلین میکسوئل  16 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔