چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے انکار پرپاکستانی کی جوابی حکمت عملی تیار

اگر بھارت پاکستان نہ آیا تو پاکستان بھارت کے ساتھ کبھی کوئی میچ نہیں کھیلے گا،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 10th 2024, 6:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے انکار پرپاکستانی کی جوابی حکمت عملی تیار

 پاکستان نے بھارت کی جانب سے اپنی  کرکٹ ٹیم چمپئین ٹرافی کے لیے بیجھنے  سے انکار پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آتا تو جب تک پاکستان ااور بھارت کے درمیان  تعلقات ٹھیک نہیں ہوں گے تب تک  پاکستان بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، ساری ٹیمیں پہلے پاکستان آچکی ہیں اور اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت کیوں نہیں آئے گا۔

حکومت نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے  کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،اور ا س حوالے سے  کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہو گا، اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آتا تو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سمیت تمام ایونٹس میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل انڈین میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم چمپئین ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی، میڈیا ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بتایا ہےکہ انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ٹیم نہ بھیجنے کو کہا گیا ہے۔

واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔