جی این این سوشل

علاقائی

کوئٹہ دھماکے:بلوچستان حکومت کا شہادتوں پر  آج سے 3 روزہ سوگ کا اعلان

تمام سرکاری عمارتوں پر 13 نومبر تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ دھماکے:بلوچستان حکومت کا  شہادتوں  پر  آج سے 3 روزہ سوگ کا اعلان
کوئٹہ دھماکے:بلوچستان حکومت کا شہادتوں پر  آج سے 3 روزہ سوگ کا اعلان

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ دھماکے میں 26 شہادتوں اور 62 افرادکے زخمی ہونے کے واقعے پر  آج سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے مطابق 13 نومبر تک سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

خودکش حملے بعد سکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس کے بعد تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا سر پوری قوت سے کچلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلوچستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سکیورٹی صورتحال پر اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے صوبائی حکومت کو ترجیحی بنیادوں پرضروری وسائل کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایس ایچ او ریلوے کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں کوئٹہ  ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں، خودکش حملے میں27 افراد شہید اور 62 افراد زخمی ہوئے تھے۔ خودکش حملہ آور نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑایا، خودکش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد کا بیگ باندھا ہوا تھا، خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا ٹیسٹ کیلئے فارنزک لیب بھجوائے جائیں گے، خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کیلئے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔

کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے بھی تصدیق کی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا، حملہ قانون نافد کرنے والے ادارے پر تھا، شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، خودکش حملے میں شہید اور زخمی افراد کا تعلق بلوچستان اور ملک کے مختلف شہروں سے ہے۔

جرم

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے، ریاست پاکستان کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ پر مزاحمت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کو غیر ملکی فنڈنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، بلوچستان میں کہاں ملٹری آپریشن ہورہے ہیں؟ مجھے تو بلوچستان میں کہی ملٹری آپریشن نظر نہیں آرہا، بلوچستان میں کہی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا۔

 سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہیں، بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے روکنا پڑیگا، اگر مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہورہے تو طاقت استعمال کرنی پڑے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا

پیٹ ہیگزے افغانستان، عراق اور گوانتاناموبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا۔

ٹرمپ نے نامزدگی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ پیٹ ہیگزے ایک سخت، اسمارٹ اور سب سے پہلے امریکہ میں یقین رکھنے والے ہیں۔جب وہ اس عہدے پر ہوں گے تو امریکا کے دشمنوں کو اس کا نوٹس لینا ہو گا۔ ہماری فوج پھر عظیم ہو گی،امریکا کو پسپائی نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ پیٹ ہیگزے افغانستان، عراق اور گوانتاناموبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم میں لاکھوں ڈالر عطیہ دینے والے ایلون مسک کو بھی ایک نئے "حکومتی کارکردگی کے محکمے" کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سابق ریپبلکن پرائمری امیدوار وویک راما سوامی کے ساتھ مل کر اس نئے محکمے کی قیادت کریں گے، حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ نئی باڈی کس شکل میں ہوگی۔

امریکی ایوان بالا سینیٹ پر ریپبلکن پارٹی کا کنٹرول ہے اور وہ ایوان میں اکثریت کی جانب بڑھ رہی ہے کیونکہ امریکی انتخابات کے ایک ہفتے بعد بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

دریں اثنا، ٹرمپ کی مجرمانہ سزا پر نیویارک کی ایک عدالت کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے، جج نے کسی بھی فیصلے کو کم از کم 19 نومبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

استور سے راولپنڈی  جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک

ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

استور سے راولپنڈی  جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک

 گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی  جانیوالی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ہے، جس میں 25 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4 خواتین سمیت 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، جسے  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتایا گیا ہے، جبکہ 10 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے باعث قریب ترین  ہسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول ہسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔  

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll