جی این این سوشل

تجارت

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک جبکہ گھی کی قیمت میں 46 روپے تک فی کلو کا اضافہ ہواہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک جبکہ گھی کی قیمت میں 46 روپے تک فی کلو کا اضافہ ہواہے. 
اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق  مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک جبکہ گھی کی قیمت میں 46 روپے تک فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہے کہ جس قیمت پر خریداری کرتے ہیں اسی حساب سے رد و بدل کیا جاتا

پاکستان

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ  لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رات دیر گئے بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر آگئے۔

آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ، موٹر وے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ، ایم 11 کو سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ عوام اسموگ اور دھند کے سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں، رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

اسموگ نے پنجاب میں تعلیمی نظام کو بھی متاثرکردیا ہے، اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ نجی اداروں کو آدھا اسٹاف آن لائن شفٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ڈولفن فورس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی اسموگ موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 10 بج کر 13 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، مردان، مالاکنڈ اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ مہمند، شبقدر اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

 لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا،قیمت 500روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہو گئی،کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلوہو گیا ہے۔

زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll