جی این این سوشل

کھیل

انڈر19 ایشیاکپ:پاکستان کا یواے ای کو جیت کے لیے315 رنز کا ہدف

پاکستان کی طرف سے شاہ زیب اور ریاض اللہ نے سنچریاں اسکور کیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انڈر19 ایشیاکپ:پاکستان کا یواے ای کو جیت کے لیے315 رنز کا ہدف
انڈر19 ایشیاکپ:پاکستان کا یواے ای کو جیت کے لیے315 رنز کا ہدف

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 315 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے  کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو  94 کی پارٹنرشپ فراہم کی، عثمان خان 41 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 277 کے رنز پر گری۔

 پاکستان کی طرف سے شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی،وہ 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی تیسری وکٹ محمد ریاض اللہ کی گری، انہوں نے 106 رنز بنائے۔ فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیتنے کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان

ڈاکٹر عافیہ کیس، حکومت کے امریکا جانے والے وفد کومالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط

حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ  وفد کے ساتھ امریکا جائیں گئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹر عافیہ کیس، حکومت کے امریکا جانے والے وفد کومالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط

امریکا میں بے گناہ قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور رہائی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، نمائندہ وزارت خارجہ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکا جانے والے وفد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ وفد کے ویزوں سے متعلق درخواست وزارت خارجہ نے بھیج دی ہے امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی، ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جا سکتے، حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ  وفد کے ساتھ امریکا جائیں گئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف

اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، صوبائی مشیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا نے کہا کہ عطا تارڑ مکمل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا اسلام آباد کے احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مراد سعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر اس نااہلی پر نااہل ٹولے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں لکھنا چاہیے، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کرسکتے تھے لیکن انہیں مطلوب مراد سعید ان کی آنکھوں سے اوجھل تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، انہیں مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کی خیبر پختونخوا میں موجودگی بارے بھی عطا تارڑ جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید خیبر پختونخوا میں کہیں پر بھی نہیں ہے، عطا تارڑ بے سر و پا جھوٹ نہ بولے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عطا تارڑ سچ چھپانے کی کوشش میں ہر پریس کانفرنس میں پچھلی پریس کانفرنس کے دعوؤں کی نفی کرتے ہیں۔  سانحے کے فوری بعد موصوف نے ڈی چوک جاکر ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں دعوی کیا تھا کہ یہاں پر گولیوں کے کوئی خول نہیں ملے،اب دعوی کررہے ہیں پی ٹی آئی احتجاج میں مسلح جتھے آئے تھے جس نے فائرنگ کی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر فائرنگ ہوئی ہے تو پھر خول نہ ہونے کا دعوی کیوں اور کیسے کیا؟ عطا تارڑ ایک جھوٹ چھپانے کے لیے 100 جھوٹ بول رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی اسکواش لیجنڈ جان شیر خان پی اے ایس ہال آف فیم میں شامل

جان شیر خان نے ریکارڈ آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹل جیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی اسکواش لیجنڈ جان شیر خان پی اے ایس ہال آف فیم میں شامل

پاکستان کےاسکواش لیجنڈری کھلاڑی  جان شیر خان  کا نام پروفیشنل اسکوش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر کے ساتھ ملائیشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے، جان شیر اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے سکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے باالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے کو یہ اعزاز مل چکا ہے، جان شیر خان نے ریکارڈ آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹل جیتا ہے۔

 ہال آف فیم میں شامل دونوں مرد پلیئرز کا تعلق پاکستان سے ہے، جو کہ پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

جان شیر نے پروفیشنل سکواش میں ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیتے ہیں، پروفیشنل کیرئیر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے ہیں، وہ 97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا بھی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll