دنیا
غزہ: پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید
حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے
غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحیشانہ بمباری جاری ہے ،گزشتہ روز بھی اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے پنا ہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر بمباری کی گئی ۔
غیر مل میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی بمباری سے کمال عدوان اسپتال میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا، حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے۔
دوسری جانب قطرنے ایک ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔
تفریح
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی
آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا برائے تاوان اور ہنی ٹریپ مقدمے میں مرکزی ملزمہ آمنہ شاہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت کی ،
آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے۔
عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ اس جولا ئی میں ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، جس میں آمنہ عروج نامی خاتون نے خلیل الرحمان کو گھربلا کر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں لوٹ لیا تھا،جس کے بعد خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔
دنیا
اسرائیل کی جانب سے شام پر سینکڑوں حملے، فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اخبار نے تبصرے میں کہا کہ نیتن یاہو غزہ سے شمالی شام تک گریٹر اسرائیل منصوبے پر گامزن ہیں
اسرائیل کی جانب سے شام پر حملے جاری ہیں جس میں شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر480 حملے کیے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے البیضا اور لطاکیہ بندرگاہ پر 15 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جب کہ دارالحکومت دمشق اور دیگر اہم شہروں میں ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات پر بھی حملے کیے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے مشرق میں ایک بفر زون میں فوج بھیج دی ہے جس نے 70سے 80 فیصد شام کے اسٹریٹیجک فوجی اثاثوں کو تباہ کردیا ہے۔
دوسری جانب روس نے اسرائیلی حملوں کو شام اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اخبار نے تبصرے میں کہا کہ نیتن یاہو غزہ سے شمالی شام تک گریٹر اسرائیل منصوبے پر گامزن ہیں۔
تجارت
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
سونے کی فی تو لہ قیمت میں2300 روپے کا ا ضافہ
عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 24 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں23 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سونے کی نئی قیمت 2716 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
علاقائی ایک دن پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک