آئی فون 17 کو دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون بنانے کے لیے اس کی موٹائی صرف 6 ملی میٹر رکھنے پر اتفاق کیا گیا،رپورٹ
معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کمپنی جلد ہی دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ’آئی فون 17 ایئر‘ لانچ کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔
آئی فون 17 کو ستمبر 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
ایپل کے تجزیہ کار جیف پیو نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 17 کا "سلِم" یا "ایئر" ورژن لانچ ہونے والا ہے۔
اُنہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے آئی فون 17 کو دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون بنانے کے لیے اس کی موٹائی صرف 6 ملی میٹر رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اگر آئی فون 17 کے ڈیزائن کے لیے 6 ملی میٹر کی پیمائش کو باقاعدہ منظوری مل جاتی ہے تو یہ رواں سال لانچ ہونے والے آئی فون 16 کے مقابلے میں نمایاں طور پر پتلا ہو گا اور اب تک کے سب سے پتلے آئی فون 6 کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا جس کی موٹائی 6.9 ملی میٹر ہے۔
ابھی تک آئی فون 17 ایئر کے بارے میں ابھی بہت کم تفصیلات سامنے آئی ہیں لیکن یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس میں 6.6 انچ کا ڈسپلے ہو گا جو ایلومینیم چیسس کے اندر موجود ہو گا، ممکنہ طور پر ایپل انٹیلی جنس کو سپورٹ کرنے والا A19 ایس او سی ہو گا، 8GB ریم، ایک سنگل 48MP بیک کیمرہ، فیس آئی ڈی کی سپورٹ کے ساتھ 24MP کا فرنٹ کیمرہ اور ایپل کا ڈیزائن کردہ 5G موڈیم ہو گا۔
واضح رہے کہ ایپل دنیا کی واحد کمپنی نہیں ہے جس کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی کہ وہ دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون لانچ کرنے والی ہے،بلکہ اس سے قبل جنوبی کوریا کی مشہور کمپنی سام سنگ کے بارے میں بھی یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون"گلیکسی S25 لانچ کرنے والی ہے جس کی موٹائی صرف 5.6 ملی میٹر ہو گی۔
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 4 گھنٹے قبل
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل
لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- 32 منٹ قبل
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- 17 منٹ قبل
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- 38 منٹ قبل
بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
- 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناد ی، 6 خارجی ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- 19 منٹ قبل
ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل