لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے 6 علاقوں میں دس روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کر دیا۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی ویو گارڈن ، بیدیاں روڈ(گلی نمبر 1) ، ڈیفنس فیز 3 اور فیز 5 ای بلاک (گلی نمبر 21 اور 20) میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال ٹاؤن ، فیصل ٹاوَن بلاک سی 1 (مین اسٹریٹ) ، الاحمد گارڈن ( اے بلاک ) اور مناواں میں بھی گلیاں سیل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ بالا علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، نجی اور سرکار ی دفاتر بند رہیں گے۔
پنجاب میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔قبل ازیں کورونا کے پیش نظر گزشتہ ماہ لاہور کے 17 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا ۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 40 اموات اور ایک ہزار 8 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید40افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار066ہوگئی ہے ۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61ہزار347ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار919 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ ملک میں اب تک کورونا کے5لاکھ56ہزار519کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 12 ہزار 943 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 9 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 7 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 8 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 5 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago






