علاقائی

منی لانڈرنگ کیس،اسپیشل عدالت کا مونس الہی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم

عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 17 hours ago پر Dec 27th 2024, 1:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
منی لانڈرنگ کیس،اسپیشل عدالت کا مونس الہی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم

لاہور:اسپیشل سینٹرل عدالت  نےسابق وفاقی وزیر مونس الہی کی گرفتاری کے لیے دوبارہ اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ 
جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کیلئے دوبارہ اقدامات کئے جائیں۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، اور آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔
پرویز الہی کی جانب سے بھی بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر فریقین آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔ عدالت نے کیس پر مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔