دیوان غالب سمیت غالب کا ہر کلام آج بھی ہر خاص و عام میں مقبول ہے


’’ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے،
کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور
اردو زبان کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا 227 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔
مرزا غالب 27 دسمبر 1797 کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے،اسد اللہ خان ادب کی دنیا میں ’غالب‘ کے نام سے مشہورہوئے اور انہوں نے اردو اور فارسی میں نہ صرف شاعری بلکہ نثر میں بھی اپنی مہارت کا لوہا منوایا اور دنیا کے ہر کونے میں شہرت پائی۔
اردو زبان کے ایک عظیم شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونکی مرزا غالب نے اپنی شاعری میں انسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔
مرزا غالب محض 13 برس کے تھے جب دہلی کے ایک خاندان میں شادی ہوگئی ، شادی کے بعد غالب دہلی منتقل ہوگئے، جہاں انھوں نے ایک ایرانی باشندے عبد الصمد سے فارسی کی تعلیم حاصل کی۔غالب اردو اور فارسی میں شعر کہتے تھے تاہم فارسی شاعری کو زیادہ عزیز جانتے تھے۔نقادوں کے مطابق غالب پہلے شاعر تھے جنھوں نے اردو شاعری کو ذہن عطا کیا۔
غالب کی زندگی میں مے نوشی، یار باشی اور تنگ دستی کے لمحات شامل رہے، اور وہ اولاد کی نعمت سے بھی محروم رہے۔ 1855ء میں استاد ذوق کی وفات کے بعد غالب کو بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے دربار میں استاد مقرر کیا گیا۔ انہیں دربار سے نجم الدولہ، دبیر الملک اور نظام جنگ کے خطابات سے نوازا گیا۔
دیوان غالب سمیت غالب کا ہر کلام آج بھی ہر خاص و عام میں مقبول ہے۔ ان کی نثر میں نئے اسلوب اور انداز دیکھنے کو ملتے ہیں، اور ان کے خطوط نثر نگاری کی بہترین مثال ہیں جو آج بھی درسی کتابوں کا حصہ ہیں۔
مرزا غالب نے اپنی شاعری میں انسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔مرزا اسد اللہ خان غالب15فروری1896 کو انتقال کر گئے۔مگر ان کی شاعری لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 19 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago





