اسموگ اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے پیش نظرلاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب
محمکہ تحفظ ماحول کی جانب سےماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرفضائی آلودگی اور اسموگ سے بچاؤ کے پیش نظر تاریخ میں پہلی بار لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کردیئے گئے۔
اربن یونٹ سروے کے مطابق لاہور میں اپریل 2024 میں ائیرکلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں 43 فیصد تھیں جو ای پی اےکی کاوشوں سے دسمبر میں 96 فیصد ہو چکی ہیں۔
اس حوالے سےصوبائی محکمہ تحفظ ماحول نے مختلف شہروں میں 25 اے کیو آئی مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کردیے جبکہ 35 سٹیشنز پرتیزی سے کام جاری ہے، 27 مارچ سے 27 دسمبر تک لاہور میں ای پی اے نے2883 انڈسٹریل یونٹس کا معائنہ کیا جن میں سے کو 860 نوٹس جاری کر کے 45.6 ملین روپےجرمانہ عائد کیا گیا،جبکہ ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس کو ای پی اے کے ذریعے سیل کردیا گیا۔
سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں،ان کامزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، عوام اور صنعتکار حکومت کا ساتھ دیں، ماحولیاتی تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے، آلودگی کے خاتمے کے لیے صنعتی یونٹس کی مانیٹرنگ سخت کی گئی،تمام صنعتوں کو اخراج کنٹرول سسٹمز کی تنصیب کا وقت دیاگیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے، صنعتوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں، خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کو دوبارہ کھولنے کے لیے ماحولیاتی قوانین پر عمل کرنا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمےکیلئے نجی شعبےکا تعاون بھی حاصل کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات
- 2 minutes ago

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے
- 4 hours ago

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ حملوں میں تیزی ، مزید 80سے زائد فلسطینی شہید
- 4 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ ، طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 2 hours ago

کابل نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ کی دھکمی
- 4 hours ago

یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر
- 2 hours ago

امریکا کا فلسطینی صدر کو ویزا دینے سے انکار، یو این اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
- an hour ago

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 15 hours ago

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 15 hours ago

دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے
- 3 hours ago

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
- 13 hours ago

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- 4 hours ago