قیمت میں کمی سے صارفین کو 4 ارب 89 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا


بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے، جس سے صارفین کو 4 ارب 89 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں این ٹی ڈی سی کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 63 پیسے کمی کی درخواست پر سماعت چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں ہوئی، جس میں حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ نومبر کا فیول پرائس منفی 63 پیسے میں ہے۔
حکام نے نیپرا میں بتایا کہ منفی ایف سی اے سے صارفین کو 4 ارب 89 کروڑ کا ریلیف مل سکتا ہے۔ پرانی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ڈھائی روپے منفی ہیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران مقامی کوئلے سے پیداوار اضافی رہی اور نومبر میں 7 ارب 22 کروڑ بجلی کے یونٹ پیدا کیے گئے۔نومبر میں پیداواری لاگت ریفرنس لاگت کے نزدیک آئی۔
این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں رواں سال نومبر میں بجلی فروخت میں کمی ہوئی۔ رواں سال کے ماہ نومبر گزشتہ اسی عرصے کے مقابلے میں گرم ترین ماہ تھا۔بجلی کی فروخت میں کمی کی بڑی وجہ سولرائزیشن ہے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ این ٹی ڈی سی لاہور نارتھ لائن کی تکمیل کے بارے میں آگاہ کرے، جس پر حکام نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل اب تک نہیں ہو سکی۔ چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ ماہ دسمبر میں اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل ہونا تھی، جس پر حکام نے بتایا کہ اپریل تک لاہور نارتھ ٹرانسمیشن لائن مکمل ہوگی۔
بعد ازاں نیپرا نے لاہور نارتھ ٹرانسمیشن لائن میں تاخیر کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل






