اسرائیل کے سابق وزیردفاع یواف گیلانٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
یواف گیلانٹ نیتن یاہو سے غزہ جنگ پر اختلافات کے باعث پارلیمنٹ سے مستعفی ہوئے
تل ابیب:اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع یواف گیلانٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا۔
اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور ماضی میں وزیراعظم نیتن یاہو کے قریبی ساتھی یواف گیلانٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔
یواف گیلانٹ نیتن یاہو سے غزہ جنگ پر اختلافات کے باعث پارلیمنٹ سے مستعفی ہوئے ہیں۔
سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے نیتن یاہو غزہ جنگ میں اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بطور وزیردفاع یواف گیلانٹ نے اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 7 ہزار قدامت پسند یہودیوں کو اسرائیلی فوج میں بھرتی کرنے کی منظور دی تھی جس پر اسرائیل میں ردعمل آیا تھا۔ جس پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نےگزشتہ سال نومبر میں یووگیلنٹ کو وزیرِ دفاع کے عہدے سے بر طرف کر دیا
اپنے وزیر دفاع کو برطرف کرنے کے بعد نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہمارے درمیان اعتماد تھا لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں وہ اعتماد نہیں رہا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 5 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 5 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 3 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 3 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 3 گھنٹے قبل