جی این این سوشل

علاقائی

رکشوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

پشاور ضلعی انتظامیہ نے شہر میں بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کے لیے دوسرے اضلاع کے رکشے چلانے اور غیر قانونی رکشے بنانے پر پابندی عائد کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رکشوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی
رکشوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق فیصلہ ٹریفک پولیس کی مشاورت سے کیا گیا اور ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

انتظامیہ کے اس اقدام سے رکشہ ڈرائیورز صدر باز محمد نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں اس وقت 24ہزار سے زائد غیر قانونی رکشے موجود ہے جس کے خلاف انتظامیہ کارروائی کر رہی ہے۔

موسم

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بجکر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ رات 2 بجکر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا جبکہ سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب اور شمالی امریکہ ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا جبکہ سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 51 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بجکر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ رات 2 بجکر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پرکی گئی۔ ایف بی آر کے پورٹل پرغیرمعمولی رش، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویز
 
دوسری جانب ایف بی آر نے ستمبر کیلئے ٹیکس کا ٹارگٹ پوراکرلیا۔ ستمبر کیلئے ٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100ارب ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، لبنان پر زمینی جنگ مسلط کر دی

اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، لبنان پر زمینی جنگ مسلط کر دی

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا جس کے باعث لبنانی فوج سرحد سے 5 کلو میٹر پیچھے ہٹ گئی۔

ادھر حزب اللہ کا کہنا ہےکہ سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں، راکٹوں سے اسرائیلی اڈوں پر بھی حملے کیے گئے جب کہ  بیروت ائیرپورٹ کے قریب اسرائیل نے حملہ کیا اور سیدون شہر میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ لبنان میں زمینی کارروائی 2006ء کی جنگ سے چھوٹی ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر پیر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں 95 شہری شہید اور 172 زخمی ہوئے۔ حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے طویل زمینی جنگ کے لیے تیار ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll