وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بتایا کہ اس موٹروے کا آغاز کراچی پورٹ سے ہوگا اور اس کو سکھر موٹروے سے منسلک کر دیا جائے گا


وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کئی سال سے زیر التوا کراچی سے سکھر موٹروے رواں سال 2025میں تعمیر کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے،کراچی سکھر موٹروے پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طور پر شروع کیا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بدھ کوخصوصی محکمانہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے اجلاس میں کراچی سے سکھر تک موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ سندھ حکومت کو بھی اس موٹروے کی تعمیر میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بتایا کہ اس موٹروے کا آغاز کراچی پورٹ سے ہوگا اور اس کو سکھر موٹروے سے منسلک کر دیا جائے گا،اسی طرح کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر کے بعد ملک میں نارتھ، ساؤتھ موٹروے کا نیٹ ورک مکمل ہو جائے گا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سکھر موٹروے پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طور پر شروع کیا جا سکتا ہے ،البتہ اگر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میسر نہ ہوئی تو حکومت خود اس موٹروے کا خرچہ اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ موٹروے ملکی ترقی بالخصوص تجارتی مال کے نقل و حمل میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ 25برسوں میں یہ موٹروے حکومت کو 3000ارب روپے منافع کے طور پر دے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی سکھر موٹروے کا کام انشاء اللہ سال 2025میں جلد از جلد شروع کر دیں گے تاکہ قومی ترقی کے اس اہم منصوبے کو کم سے کم وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

سانحہ گل پلازہ:مصطفی کمال کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے، 18 ویں ترمیم ختم کرنے کا مطالبہ
- 9 منٹ قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 16 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ہزاروں روپے کےاضافے کے بعد سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
- چند سیکنڈ قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 2 دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 2 دن قبل

ورلڈ اکنامک فورم: وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
- 14 منٹ قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 16 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 19 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 2 دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 19 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)








