Advertisement
علاقائی

ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشوں کو رولر ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کردیا گیا ہے۔،ریسکیو حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 12 hours ago پر Jan 9th 2025, 7:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: تیزرفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں افراد جاں بحق ہوگئے۔
کار میں آگ بھڑکنے کا یہ افسوسناک حادثہ دھابیجی کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے باعث کار میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں کار میں سوار 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں،۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو رولر ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کردیا گیا ہے۔ 

Advertisement
Advertisement